گوپانگ گروپ علی پور کی ترقی کا نام ہے: سبطین رضا

گوپانگ گروپ علی پور کی ترقی کا نام ہے: سبطین رضا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بستی اللہ بخش (نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے تحصیل علی پور کو ایک مثالی (بقیہ نمبر51صفحہ12پر )
تحصیل کا درجہ دینے کیلیئے اربوں روپے کے فنڈز جاری کر دیئے۔ مظفرگڑھ سے لیکر ہیڈ پنجند تک دو رویہ روڈ کی تعمیر کا کام شروع کر دیا ۔گوپانگ گروپ کی جانب سے تحصیل علی پور میں ترقیاتی کاموں کا ایک نیادور شروع کر دیا ہے۔ جس سے گوپانگ گروپ آئندہ الیکشن میں نمایاں کامیابی حاصل کریگا۔ ان خیالات کا اظہار ایم پی اے حلقہ 260 علی پور مخدوم سید سبطین رضا بخاری اور ایم پی اے حلقہ پی پی 260 علی پور سردار عامر طلال گوپانگ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحصیل علی پور میں ترقیاتی کاموں کا سروے کرایا گیا ۔ جس میں علی پور میں ٹی ایچ کیو میں مزید مشینری جاری موضع پیر والی بستی سمندری ، مڈوالہ بستی غلام محمد بستی گگڑے والی مڈوالہ سے لیکر نذرو والی ہٹی تک کارپٹ روڈ جلد ہی مکمل ہو جائے گا۔ عضمت پور میں 60 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا ۔ جس میں پوری تحصیل علی پورکی تعمیر و ترقی کے لیئے وزیراعلیٰ پنجاب کو سروے رپورٹ دی تو وزیراعلیٰ پنجاب نے ہماری رپورٹ پر تحصیل علی پور کی تعمیر و ترقی کے لیئے اربوں روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔