جمشید دستی کو فوری رہا کیا جائے: احمد علی دریشک

جمشید دستی کو فوری رہا کیا جائے: احمد علی دریشک

ڈیرہ غاز یخان(نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی سردار احمد علی خان (بقیہ نمبر63صفحہ12پر )

(بقیہ نمبر1صفحہ12پر )دریشک نے کہا ہے کہ معاشی دہشت گردوں کا یوم حساب قریب ہے وقت کے فرعونوں کا منطقی انجام آن پہنچا بیرون ملک جائیدادیں بنانے والوں کے چہروں سے نقاب اتر چکے نا اہل حکمرانوں نے قوم کو قرضوں کی دلدل میں دھکیل دیا ۔ یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ایم این اے جمشید دستی کی انتقامی گرفتاری سے سرائیکی وسیب کی عوام میں ن لیگ کے لئے نفرت مزیدبڑھ گئی ہے جمشید دستی واحد لیڈر ہیں جو وسیب کی محرمیوں کی آواز بلند کر رہاہے انہیں فوری رہا کرکے انتقامی کاروائیاں بند کی جائیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ہر ادارہ کو لوٹ لوٹ کر برباد کر دیا گیا ہے آئندہ الیکشن کے بعد اور عمران خان کی قیا دت میں ترقی و خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر