انتظامی و پولیس افسران کے رمضان بازاروں ، سبزی منڈیوں کے دورے جاری، سٹالز کا معائنہ

انتظامی و پولیس افسران کے رمضان بازاروں ، سبزی منڈیوں کے دورے جاری، سٹالز کا ...

ملتان، وہاڑی، لیہ، بہاولپور، لودھراں(نیوز رپورٹر،کرائم رپورٹر، نمائند گان) انتظامی و پولیس افسران اور منتخب نمائندوں کے رمضان بازاروں ، سبزی منڈیوں کے دورے گزشتہ روز بھی جاری رہے ۔ ملتان سے نیوز رپورٹر کے مطابق ڈپٹی کمشنر ملتان نے کہا کہ حکو مت پنجا ب نے رمضا ن پیکج دے کر لا کھو ں روزہ د ار و ں کو ریلیف دیا ۔ ملتا ن کے ہزا رو ں شہر ی رو زا نہ 13 رمضا ن بازا ر وں میں سستی اور معیا ری اشیا ء خو ر دونو ش حا صل کررہے ہیں جبکہ ایک چھت تلے بچو ں(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

اور خو اتین کی دلچسپی کیلئے مختلف سٹا ل بھی قائم کئے گئے ہیں ۔انہو ں نے کہاکہ ضلعی انتظا میہ کی جانب سے منڈی اور عام مار کیٹ سے بر اہ ر است ، د الیں ، بیسن ،فر وٹ اورد یگر اشیاء خو رد ونو ش خرید ی جا رہی ہیں تا کہ انتہا ئی سستے دا مو ں عو ام رمضا ن با زا روں سے خرید اری کر سکیں ۔رمضا ن بازاروں میں چینی 50 رو پے کلو، آ ٹے کا 20 کلوتھیلا 5 سو ر وپے دستیا ب ہے جس کی خرید و فر وخت کی کڑ ی نگر انی کی جا رہی ہے ۔ان خیا لا ت کااظہا رانہو ں نے گز شتہ روز علی الصبح سبز ی منڈ ی کا دو رہ کر تے ہوئے خریدارو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔سی پی او احسن یو نس اور اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر زرعی ما ر کیٹنگ آ صف رضا بھی انکے ہمر اہ تھے ۔اس موقع پر بر یفنگ دیتے ہو ئے ای اے ڈ ی اے آصف رضا نے بتا یا کہ ما رکیٹ کمیٹی کی جا نب سے سبسڈی ریٹ پر 15 سے زائدآ ئٹم رمضا ن بازا رو ں میں فر اہم کئے جا رہے ہیں ۔ہر رمضا ن بازا ر میں خصو صی فےئر پر ائس شاپس قائم کر دی گئیں ہیں ۔جہا ں ہر شے پر 10 رو پے فی کلو تک سبسڈ ی دی گئی ہے ۔قبل از یں ڈ پٹی کمشنر نا در چٹھہ اور سی پی او احسن یونس نے سبز ی منڈ ی میں نیلا می کے عمل کا جا ئز ہ لیا اور اپنی نگر انی میں اشیا ء خو ردو نو ش کو رمضا ن باز ارو ں میں بھجو ا یا ۔ملتان سے کرائم رپورٹر کے مطابقسی پی او ملتان نے ڈی سی ملتان کے ساتھ سبزی منڈی کا دورہ کیا جس میں اشیاء خورد نوش، سبزی اور پھل فروٹ وغیرہ کی کوالٹی اور ساتھ میں ریٹ لسٹ بھی چیک کی گئی۔ ایس ڈی پی او ،ایس ایچ او اورمنڈی چوکی انچارج کوسکیورٹی کے حوالے سے خصوصی طور پر ہدایت کی گئی کہ وہ وقتاًفوقتاً دوران گشت سبزی منڈی کا بھی راوٗنڈ کریں گے اور ریٹ لسٹ کو بھی چیک کرتے رہے گے۔ وہاڑی سے بیور رپورٹ اور نامہ نگار کے مطابقڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے رمضان بازار کا اچانک دورہ کیا ما رکیٹ کمیٹی کے سٹال پر سبسڈی پر فروخت ہونے والے پھل کم مقدارمیں ہو نے کا سخت نو ٹس لیتے ہوئے عملہ کی سرزنش کی انہوں نے پھل ، سبز یوں اور دیگر اشیا ء کی کو الٹی اور قیمتوں کا جا ئزہ لیا اور اطمینا ن کا اظہا رکیا ما رکیٹ کمیٹی کے سٹال پر پھل کم مقدار میں ہو نے پر انہوں نے برہمی کا اظہا ر کیا انہوں نے کہا کہ عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی میں کسی قسم کی کمی نہیں ہو نی چا ہیئے تا ہم ما رکیٹ کمیٹی کے عملہ نے انہیں بتا یا کہ چیزیں ختم نہیں ہو ئیں بلکہ خر ید ار زیا دہ ہو نے کی وجہ سے کمی ہو ئی جس کو فوری طور پر پورا کیا جا رہا ہے سیکر ٹری مارکیٹ کمیٹی اعجا ز سلیم منیس نے بتا یا کہ رمضان بازار میں چیزو ں کی کو الٹی اور ارزاں نر خوں کی وجہ سے لو گوں کا خریداری کا رجحان بہت زیادہ پا یا گیا ہے۔لیہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابقڈی پی او لیہ کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے علی الصبح فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ کیا اور پھلوں وسبزی کی نیلامی کے مراحل کی نگرانی کی انہوں نے ماکیٹ کمیٹی اور متعلقہ اہلکاران کو ہدایت کی کہ منڈٖی میں نیلامی کے مراحل کو شفاف بنایا جائے تا کہ اوپن مارکیٹ میں قیمتیں معمول پر رہیں ۔ بہاول پور سے بیور رپورٹ کے مطابقڈپٹی کمشنر رانا محمد سلیم افضل نے ڈی پی او ڈاکٹر محمد اختر عباس کے ہمراہ سبزی منڈی بہاول پور کا علی الصبح دورہ کیا جہاں انہوں نے سبزی اور پھلوں کی نیلامی کا معائنہ کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی اور مارکیٹ کمیٹی کا عملہ بھی موجود تھا۔انہوں نے پھل اور سبزیاں فروخت کرنے والوں سے کہا کہ گرانفروشی سے اجتناب کیا جائے اور تمام اشیاء مقرر کردہ نرخ پر ہی فروخت کی جائیں۔ لودھراں سے نمائندہ پاکستان کے مطابقڈپٹی کمشنر راجہ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ خادم اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ماہ رمضان میں سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی اور مصنوعی گرانی کے سختی سے سد باب کیلئے ضلع کے 23پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی طرف سے مارکیٹوں ، بازاروں اور دوکانداروں کی خفیہ مانیٹرنگ جاری ہے ۔ ۔ انہوں نے مزید کہاکہ علیٰ الصبح روزانہ سبزی منڈی میں تازہ معیاری سبزیوں اور پھلوں کی سپلائی اور اُن کی مناسب ریٹ پر اوپن بولیوں کی بھی مسلسل نگرانی کی جاری ہے تاکہ عام افراد بھی پھلوں کی خریداری کر سکیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر