عمران خان کی تاریخی جدوجہد کی بدولت وزیر اعظم اور انکا خاندان احتساب کیلئے پیش ہونے پر مجبور ہوا‘ جہانزیب کھچی

عمران خان کی تاریخی جدوجہد کی بدولت وزیر اعظم اور انکا خاندان احتساب کیلئے ...

میلسی(نمائندہ پاکستان) تحریک انصاف کی سینٹرل کمیٹی کے رکن ایم پی اے محمد جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی تاریخی جدوجہد کی بدولت (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

وزیر اعظم اور ان کا خاندان احتساب کیلئے سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے پر مجبور ہوا ہے کرپشن کے خاتمے کیلئے حکمران خاندان اور حکومتی عہدیداروں کا بے لاگ احتساب ضروری ہے انہوں نے کہا کہ قوم اس تاریخی مرحلے پر عمران خان کی جانب امید بھری نظروں سے دیکھ رہی ہے اور انشاء اللہ الیکشن 2018 ء میں پی ٹی آئی تاریخی فتح حاصل کرے گی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر