بطور گواہ عدالت پیش نہ ہونیوالے 3 پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری

بطور گواہ عدالت پیش نہ ہونیوالے 3 پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری

ملتان(خبر نگار خصوصی)ایڈیشنل سیشن جج ملتان بشیراحمدچوہدری نے بطور گواہ پیش نہ ہونے پر 3 پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 27 جولائی کو عدالت میں پیش(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

کرنے کا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت نے تھانہ صدر میں درج منشیات کے مقدمہ سرکار بنام اختر عباس میں طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر اے ایس آئی سلیم شاہین ،ہیڈ کانسٹیبل وقاص احمد اور کانسٹیبل غلام مصطفٰی کو گرفتارکرکے پیش کرنیکا حکم دیاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر