لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب کی طرف سے صوبہ بھر میں متوقع سیلاب سے نمٹنے کیلئے ہنگامی اقدامات کی ہدایت جاری

لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب کی طرف سے صوبہ بھر میں متوقع سیلاب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(سپیشل رپورٹر)لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب نے ملتان سمیت پنجاب میں متوقع سیلاب سے نمٹنے کیلئے (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )
میٹروپولیٹین، میونسپل کارپوریشن اور ڈسٹرکٹ کونسلز انتظامیہ کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں اورتمام اضلاع میں فلڈ کرائسز مینجمنٹ سیل قائم کیا جائے گا جس کا ہیڈ آفس لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ لاہور میں بنایا جائے گا۔لاہور میں بنائے جانیوالے فلڈ کرائسز مینجمنٹ سیل کا انچارج احمد حسیب خان کو تعینات کیا گیا ہے۔ بتایاگیا ہے کہ سیکرٹری پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ مون سون کی بارشوں، سیلاب، آگ لگنے کے واقعات اور عمارتوں کی گرنے کے واقعات میں جانوں کے ضیا ع بارے معلومات فوری طور پر لوکل گورنمنٹ پنجاب کو ارسال کی جائیں۔