خاتون وکیل اقدام قتل کیس‘ جمشید للو مرکزی ملزم‘ وکلاء میدان میں آگئے
بہاولپور( ڈسٹرکٹ رپورٹر)خاتون وکیل اقدام قتل کیس۔ جمشید للو مقدمے کا مرکزی ملزم ہے ،اگر پولیس نے حقائق کے منافی تفتیش کی تو وکلاء برادری سراپا احتجاج ہوگی ان خیالات کا اظہار صد ر با ر ایسوسی ایشن احمد پور شرقیہ نذر حسین اسلم ایڈوکیٹ نے متاثرہ خاتون وکیل پروین عطاء ملک ایڈوکیٹ کے ہمراہ میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تجمل حسین لاشاری ایڈوکیٹ ،(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )
خورشید خان بلوچ ایڈوکیٹ ، آفتاب سومرو ایڈوکیٹ سمیت بڑی تعدا د میں اراکین با ر موجود تھے انہوں نے کہا کہ مقدمہ کے تفتیشی افسران کو حقائق سے آگاہ کردیا گیا ہے اگر پھر بھی ملزم کو کسی طرح کا کوئی فائدہ دینے کی کوشش کی گئی تو وکلاء احتجاجی ریلیاں نکالیں گے ،عدالتوں کا بائیکاٹ کیا جائیگا علاوہ ازیں وکلاء کا وفد وزیر اعلیٰ پنجاب ،وزیر قانون پنجاب اور آئی جی پنجاب پولیس سے ملاقات کریگااور ان کو معاملہ کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا ،انہوں نے کہا کہ ملزموں کے ساتھ کسی طرح کی ساز باز کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا اس موقع پر پروین عطاء ملک ایڈوکیٹ نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مسافر ویگن کے ذریعے گھر سے احمد پور شرقیہ عدالت آرہی تھی تو مجھ پر قاتلانہ حملہ مرکزی ملزم جمشید للو اور اس کے ساتھیوں نے کیا اور ملزمان دہشت گردی کے مرتکب ہوئے اور سرعام فائرنگ کرکے مجھے جان سے مارنے کی کوشش کی گئی میں نے مزاحمت کی جس کی وجہ سے ملزما ن کی فائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی ہوئی اور کئی ہفتے ہسپتال میں زیر علاج رہی اور ابھی بھی چلنے پھرنے سے قاصر ہوں ،اقدام قتل کے مقدمہ کے مرکزی ملزم جمشید للو کو پولیس گرفتار کرچکی ہے سب جانتے ہیں کہ جمشید للو نے جرائم پیشہ افراد پر مشتمل گینگ بنا رکھا ہے جمشید للو اور اس کے غنڈہ عناصر کے خلاف سندھ اور پنجاب کے مختلف تھانوں میں انسداد دہشت گردی ایکٹ اور سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں اور وہ سیاست کے لبادے میں جرائم پیشہ شخص ہے اور وہ علاقہ میں خوف کی علامت سمجھا جاتا ہے اس کے خلاف کوئی بھی آواز نہیں اٹھاتا جبکہ اس کا بڑا بھائی حبیب للو بھونگا مافیا کا سربراہ ہے اور اس نے علاقہ میں لوگوں کی زندگی اجیرن کی ہوئی ہے گذشتہ دنوں میرے بھائیوں کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرانے کیلئے مقامی پولیس کو بلیک کیا اکثر و بیشتر سیکورٹی ادارے ان کی بلیک میلنگ آگے بے بس نظر آتے ہیں ،پروین عطاء ملک ایڈوکیٹ نے چیف جسٹس ہائیکورٹ،وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ،آئی جی پنجاب پولیس ، آر پی او اور ڈی پی او ،ایس ایس پی انوسٹی گیشن بہاولپور سے مطالبہ کیا کہ مرکزی ملزم جمشید للو اور اس کے ساتھی ملزموں کو کیفر کردا ر تک پہنچانے کے لیے احکامات جاری کریں ۔