بہاولپور ‘ بورسٹل جیل میں واپڈا کی ملی بھگت سے بجلی چوری ‘ خزانے کو جھٹکے
بہاولپور، خانقاہ شریف(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ پاکستان) بورسٹل جیل میں واپڈا کی ملی بھگت سے بجلی چوری جاری ہے جیل حکام کوارٹروں کے مکینوں سے رقم وصول کرکے بجلی چوری کراتے ہیں بورسٹل جیل بہاولپورمیں طویل عرصے سے بجلی چوری کاسلسلہ جاری ہے جیل سپرنٹنڈنٹ جیل ملازمین کے40 کوارٹروں کوبجلی فراہم کرکے فی کوارٹر3500 سے چارہزار روپے وصول کرتاہے اورانہیں ڈائریکٹ لائن سے بجلی فراہم کی جاتی ہے جیل کے گیٹ بندرکھ کرواپڈاوالوں کواندرداخل نہیں ہونے دیاجاتااورمتعلقہ(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )
سب ڈویژن سے ملی بھگت کرکے بڑے پیمانے پرسرکاری خزانہ کونقصان پہنچایاجارہاہے سپرنٹنڈنٹ جیل جاویدگجرنے جیل کے الیکٹریشن اصغرکیساتھ مل کرکوارٹروں میں رہنے والوں سے وصولیوں کاسلسلہ شروع کررکھاہے اور جس کوارٹر کارہائشی4 ہزارنہ دے اس کی بجلی کاٹ لی جاتی ہے اورپھرجرمانے سمیت بجلی بحال کی جاتی ہے کوارٹروں میں رہائش پذیر افراد نے نام نہ ظاہرکرنے پرکہاکہ جیل کے بجلی کے میٹرجیل سے باہرنصب کیے جائیں کیونکہ الیکٹریشن اصغرمیٹروں میں بھی ردوبدل کرتاہے۔