ملتان سمیت ریلوے ڈویثرنوں کو ٹریکس پر موجود کاشن ختم کرنے کی ہدایت

ملتان سمیت ریلوے ڈویثرنوں کو ٹریکس پر موجود کاشن ختم کرنے کی ہدایت

ملتان(جنرل رپورٹر)وزارت ریلوے نے ملتان سمیت تمام ریلوے ڈویژنوں کو ریلوے ٹریکس پر موجود کاشن ایک ماہ کے اندر ختم کرنے کی ہدایت کی ہے بتایا جاتا ہے کہ ریلوے ٹریکس پر موجود کاشن کے باعث نہ صرف ٹرینوں کو روکنے کی وجہ سے تاخیر کا کا سامنا کرنا پڑرہا ہے بلکہ انجن اور پاور پلانٹس میں لاکھوں مالیت کا ڈیزل بھی اضافی استعمال ہوجاتا ہے ذرائع کے مطابق ریلوے ملتان ڈویژن میں میاں چنوں اور ساہیوال کے درمیان اپ اور ڈاؤن لائن پر تین تین‘ عبدالحکیم ‘جھنگ کے درمیان ایک ‘لودہراں(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

‘خانیوال کے درمیان دو ‘چناب ویسٹ بنک اور کندیاں ریلوے سٹیشنوں کے درمیان4‘ جبکہ کوٹ ادو کشمور ریلوے سٹیشنو ن کے 6مقامات پر ٹرینوں کی رفتار کنٹرول کرنے کے لئے کاشن لگے ہوئے ہیں بتایا جاتا ہے کہ کسی مقام پر ریلوے لائن تبدیلی اور کسی مقام پر ریلوے سلیپرز کی تبدیلی یا پھر ریلوے ٹریک میں پتھر کی مقدار کی کمی اور دیگر وجوہات کی بنا پر کاشن لگے ہوئے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر