ملتان پولیس کا شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن

ملتان پولیس کا شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن

ملتان)کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسرملتان سلطان اعظم تیموری کی زیرِنگرانی پولیس ،سی ٹی ڈی او ر جے ٹی ٹی کا تھانہ کینٹ اور تھانہ جلیل آباد میں چاہ بورڈ والا،بامن جی چوک،لال کرتی،علامہ اقبال ٹاون،چاہ جموں والا اور صدر بازار (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

میںآپریشن کیا گیا ۔، جو کہ6/7گھنٹوں تک جاری رہا ،دورانِ سرچ آپریشن تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سخت ناکہ بندی کی گئی اور ہر آنے جانے والوں کو مکمل طور پر باریکی سے چیک کیا گیا،داخلی و خارجی راستوں پر لیڈیز پولیس کو بھی چیکنگ کے لئے تعینات کیا گیا، علاقے میں موجود250دکانوں اور170گھروں کی سر چنگ کی گئی ۔جبکہ320افراد کی بائیو میٹرک سکیننگ بھی کی گئی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر