آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی جمشید دستی کے معاملہ پر حکومت کو ثالثی کی پیشکش

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی جمشید دستی کے معاملہ پر حکومت کو ثالثی کی پیشکش

ملتان(سپیشل رپورٹر)آل پاکسان آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن نے جمشید دستی کی رہائی کے لئے مظاہرے ختم کروانے کے لئے حکومت کو ثالثی کی پیش کردی اس سلسلہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے چےئرمین میر یوسف شاہوانی کا کہنا تھا کہ حکومت کی غلط فہمی دور کرنے کے لئے ثالثی کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہیں ۔ملک کو اربوں روپے ٹیکس ادا کرتے ہیں بدترین معاشی (بقیہ نمبر44صفحہ7پر )

حالات میں ملک ہنگامہ آرائیوں اور ہڑتالوں کا متحمل نہیں ہوسکتا حکومت جمشید دستی کی گرفتاری بارے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے تاکہ ممبر قومی اسمبلی کی رہائی ممکن ہو اور عوام میں پائی جانے والی بے چینی کی کیفیت بھی ختم ہو۔ اس موقع پر ٹینکرز رہنما شفیع مروت‘ حاجی فرید اللہ‘ ظریف مروت ‘عبدالخالق مروت‘ افضل بیٹنی‘ سعداللہ وزیر‘ رحمان اللہ وزیر‘ فیض اللہ مروت‘ فیض اللہ آفریدی‘ مرزا صدیق مغل ودیگر بھی موجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر