عید الفطر کے موقع پر ملتان میں پارکوں کیلئے سکیورٹی پلان مرتب

عید الفطر کے موقع پر ملتان میں پارکوں کیلئے سکیورٹی پلان مرتب

ملتان(سپیشل رپورٹر)پا رکس اینڈ ہا ر ٹیکلچر اتھا ر ٹی ملتا ن انتظامیہ نے عید کے موقع پر پارکس کے لیئے سیکورٹی پلان ترتیب دے دیا ہے ۔عید کے تینوں دنوں میں عملہ ڈیوٹیاں سر انجام دے گا۔جن میں 150سے زائد سیکورٹی گارڈ ز،سول ڈیفنس کے گارڈ ،سنیٹری ورکرز اور مالی صبح شام کے اوقات میں فرائض ادا کریں گے۔سیکورٹی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیئے واک تھرو گیٹ اور سی سی ٹی وی کیمر و ں کو فعال بنایا جا رہا ہے۔بڑے پارکس جن میں قاسم پارک ، آ ر ٹس کو نسل ، علا مہ اقبا ل پا رک،ا میر آ با د اور(بقیہ نمبر43صفحہ7پر )

شاہ شمس پارک شامل ہیں ۔واک تھروگیٹ نصب کر دےئے گئے ہیں۔دونوں پارکس سمیت علامہ اقبال پارک میں سیکورٹی کیمرہ کو فعال رکھنے کے لیئے آٹی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے کام شروع کر دیا ہے۔جسے جلد از جلد مکمل کر لیا جا ئے گا۔ ہارٹیکلچر ونگ سے مختلف افسران اور ملازمین کی عید کے تینو ں روز ڈیوٹیاں تفویض کردی ہیں ۔جن کی سربراہی ڈپٹی ڈائر یکٹر ہارٹیکلچر سعد قریشی کریں گے۔دیگر افسران میں ایڈ منسٹر یٹر پارکس غلام نبی ،افصر خلیل اور دیگر فیلڈسٹاف شامل ہیں ۔انجیئرنگ ورک نے پانی کی بہتر فراہمی لائٹس اور دیگر ا نجنئیر نگ ورکس کی نگرانی کے لیئے بھی عملہ کی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں ۔مارکیٹنگ عملہ کو بھی عید پر الرٹ رہنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔آندھیوں کے پیش نظر فیلڈ سٹاف مختلف اوقات میں سروے کو یقینی بنائے گا۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے رانا رضوان قدیر نے کہا کہ عوام الناس کی جان ومال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔جس کو مد نظر ر کھتے ہو ئے متعلقہ افسران اور دیگر سٹاف کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر