بورے والا، جوڑے نے تشدد کر کے تایا ماڑ ڈالا، ٹریفک حادثے میں عورت جاں بحق، 7زخمی
بورے والا، دنیا پور ، کلر والی(نمائندگان) میاں بیوی نے تشدد کرکے بیوی کا حقیقی تایا مار ڈالا‘ ٹریفک حادثات میں خاتون جاں بحق ، سات شدید زخمی، سانپ کاٹنے سے محنت کش جاں بحق، اڈا مینجر ہائی ایس کی ٹکر سے ہلاک‘ اس سلسلہ میں بورے والا سے تحصیل رپورٹر کیمطابق بورے والا کے نواحی گاؤں میں میاں بیوی کے تشدد سے بیوی کا حقیقی تایا جاں بحق ہو گیا واقعات کے مطابق چک 112ای بی کے 70سالہ بزرگ برکت علی ہنجرا کی بھتیجی ثوبیہ بی بی کے(بقیہ نمبر42صفحہ7پر )
والدین نے برکت علی کی مرضی کے خلاف ثوبیہ بی بی کی شادی چک 112ای بی کے ہی اشتیاق احمد ارائیں سے کر دی تھی برکت علی ہنجراہ نے دونوں میاں بیوی سے میل جول ختم کر کے اپنے گھر آنے سے منع کر رکھا تھا گذشتہ روز دوپہر دو بجے برکت علی اپنے بیٹے اکرم کے گھر گیا ہوا تھا کہ وہاں ثوبیہ اور اس کا خاوند بھی آگئے دونوں میں لڑائی جھگڑا شروع ہو گیا تو اشتیاق نے برکت علی کے سینہ پر ٹکر مار دی جبکہ اس کی بیوی ثوبیہ نے اپنے تایا کے منہ پر مکا مار دیا جس کے نتیجہ میں بوڑھا برکت علی چکرا کر گر پڑا اور ایک گھنٹے بعد ہی دم توڑ گیا پولیس تھانہ شیخ فاضل نے مقتول برکت علی ہنجرا کے بیٹے اشرف کے بیان پر میان بیوی کے خلاف زیر دفعہ 34-302ت پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی دریں اثناء بورے والا چیچہ وطنی روڈ پر مسافر ویگن ٹرک اور ٹریکٹر کے خوفناک تصادم میں ایک عورت جاں بحق جبکہ سات مسافر زخمی ہو گئے حادثہ کے نتیجہ میں ٹریکٹر حادثہ کے نتیجہ میں ٹریکٹر کے دو حصے ہو کر بکھر گئے تفصیلات کے مطابق دو بجے دن چیچہ وطنی سے بورے والا آنے والی ہائی ایس ویگن نمبری R.I.N-2219جب چک 431ای بی کے قریب پہنچی تو اس کے پیچھے آنے والے تیز رفتار ٹرک نمبری 9364-Cنے اسے ٹکر مار کر ڈیوائیڈر کی طرف دھکیل دیا ویگن ڈرائیور نے ٹرک سے بچنے کی کوشش کی اور سڑک کے درمیان بنے ہوئے کٹ کو کراس کرتے ہوئے ویگن دوسرے جانب والے ٹریکٹر ٹرالی سے خوفناک دھماکے سے ٹکرا گئی حادثہ میں ویگن کا آدھا حصہ پچک گیا جبکہ ٹریکٹر درمیان سے ٹوٹ کر دو حصوں میں تقسیم ہو گیا حادثہ کے بعد ٹرک ڈرائیور اور ویگن ڈرائیور موقع سے فرار ہو گئے ویگن کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھی ہوئی خاتون رمضاناں بی بی زوجہ محمد اشرف سکنہ چک 435ای بی موقع پر جاں بحق ہو گئی جس کی نعش کو ویگن کے حصے کاٹ کر نکالا گیا جبکہ ویگن میں سوار چار مسافر غلام محمد ولد برکت علی سکنہ چک 193مراد چشتیاں ،ساجد علی ولد نور محمد سکنہ چک 431ای بی اور محمد یاسین سکنہ چوک آفاق خان اور زاہد ولد اشرف جٹ سکنہ 403/EBکو شدید زخمی حالت میں ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا منتقل کر دیا حادثہ کی اطلاع ملتے ہی قائمقام اسسٹنٹ کمشنر خضر حیات بھٹی اور ٹریفک پولیس کے سارجنٹ فضل حسین اور عملہ جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی کاموں کی نگرانی کی ہسپتال میں زیر علاج زخمیوں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے پولیس مصروف تفتیش ہے دنیا پور سے نامہ نگار کیمطابق سانپ کے کاٹے سے پچاس سالہ شخص جا ں بحق ، متوفی کو زخمی حالت میں ٹی ایچ کیو لایا گیا جہا ں ویکسئین زائد المعیاد دستیاب تھی ، تفصیل کے مطابق نواحی چکنمبر 355ڈبلیو بی عرف ایک چک کا محنت کش محمود کھیتو ں سے کام کرکے اپنے گھر آ رہا تھا کہاس کی سائیکل کی گدی میں چھپے زہریلے سانپ نے اسے کاٹ لیا اسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دنیا پور لایا گیا جہا ں پہلے کہا گیا کہ سانپ کے کاٹے کی ویکسئین ہی نہیں ہے لیکن ایک ڈاکٹر کی مداخلت پر جب سٹور سے وایکسئین نکلوائی گئی تو وہ زائد المعیاد نکلی اس دوران غریب مزدور جسم میں زہر پھیل جانے کے باعث جا ں بحق ہو گیا عوامی سماجی حلقو ں نے اعلیٰ حکام سے ٹی ایچ کیو میں سانپ کے کاٹے کی زائد المعیاد ویکسئین کی تحقیقات کرانے اور ذمہ دارو ں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ کلر والی سے نامہ نگار کیمطابق قاتل روڈ نے ایک اور قیمتی جان نگل لی ،اڈہ منیجر لالہ کلیم شام کو اپنے موٹر سائیکل پر گھر جارہے تھے کہ تیز رفتار ہائی ایس کی زد میں آگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کلروالی لال چوک کے رہائشی اڈہ منیجر لالہ کلیم شام کو کلروالی پل سے اپنے گھر واقع لال چوک جارہے تھے کہ لغاری پیٹرولیم سروس کے نذدیک ایک تیز رفتار ہائی ایس کی زد میں آگئے اور موقع پر چل بسے ہائی ایس کی ٹکر سے موٹرسائیکل بری طرح تباہ ہوگئی ان کی اچانک موت سے گھر میں کہرام مچ گیا ان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی اور آبائی قبرستان سپرد خاک کر دیا گیا۔
قتل حادثات