پیہور ہائی لیول کینال کے توسیعی منصوبے پر کام جلد شروع ہو گا:عبدالکریم خان

پیہور ہائی لیول کینال کے توسیعی منصوبے پر کام جلد شروع ہو گا:عبدالکریم خان

صوابی(بیورورپورٹ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے صنعت اور قومی وطن پارٹی کے ایم پی اے عبدالکریم خان نے کہاہے کہ پیہور ہائی لیول کنال کے توسیعی منصوبے کا جلد افتتاح ہوکر اس پر عملی کام شروع ہوجائے گا،جمعرات کے روزصوابی میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیہور ہائی لیول کا پہلامنصوبہ میرے والدحاجی عبدالرازق خان نے 1993میں ملی رہبر افتاب احمد خان شیرپاو ٗکے ذریعے مکمل کیا تھا اور آج ہم نے پھر اس منصوبہ کی دوسرے فیز ٹوپیہور ہائی لیول کنال کے توسیعی منصوبے کا آغازکررہے ہیں جس کا باقاعدہ افتتاح قومی وطن پارٹی کے صوبائی صدر اور سینئرصوبائی وزیر آبپاشی سکندر خان شیرپاو اپنے دست مبارک سے کریں گے،انہوں نے واضح کیا کہ اس منصوبے کیلئے صوبائی حکومت نے ایشین بنک کے تعاون سے 40 ارب 15کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ کریں گی اور یہ منصوبہ 66مہینے میں مکمل ہوگاجس سے چھوٹالاھور تایارحسین ،ڈاگئی دوبیان سرد چینہ بازارگے اور انبار ،کرنل شیر کلے اور جہانگیرہ اور نوشہرہ کے 4 فیصد زمین سیراب ہوگی جس پر گنے کی اتنی فصل تیار ہوگی کہ یہاں پر ایک شوگر ملز لگایا جائیگا جس میں اس علاقے کے عوام کو روزگار کے مواقع میسر ہونگے،عبدالکریم خان نے کہا کہ یہ منصوبہ 2500کنال اراضی پائپ کے زریعہ اور 27کلومیٹر نہر کے زریعہ پانی پہنچایا جائے گا،اس کے لئے پراجیکٹ ڈائیریکٹرآفس گوہاٹی بنگلہ میں قائم کررہے ہیں،عبدالکریم خان نے کہا کہ قومی وطن پارٹی کا مقصد صوابی کے عوام کو ہر قسم بنیادی حقوق کیلئے جہدوجہد جاری رکھنا ہیں،چھوٹا لاھور میں موٹرسے متصل ایک جدید طرز کا CMTIکنٹرکشن مشنیری ٹریننگ انسٹیٹوٹ بنارہے ہیں جس پر کا م کاآغاز جلدی ہوجائیگا،نوشہرہ کی ٹیکنیکل یونیورسٹی کا صوابی کیمپس قایم کررہے ہیں جس میں طلباء کو پشاور جانے کی بجائے صوابی میں ہی انجینئرنگ کرنے کا موقع ملے گا۔انھوں نے کہا کہ سی پیک سے بھی صوابی کے عوام کو روزگار کے بہت زیادہ مواقع میسر ہونگے۔صوابی کے تفریخی مقام مہابن کو نیشنل میپ میں شامل کرلیا گیا ہے ،آئین پاکستان کے روح کے مطابق بجلی کے پیدوار والے علاقے کو بجلی کی رائیلٹی کے سلسلے میں اس صوبہ کا وفاق کے برابر کا حصہ ملنا چاہیے،جس کے لئے کمیٹی میٹینگر میں کافی منظوری دی جاچکی ہیں۔اور سپیکر کو بھیجوادیاگیا ہے#

 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر