صوابی ،ن لیگ کی سائرہ خالد تحصیل کونسل کی کونسلر منتخب

صوابی ،ن لیگ کی سائرہ خالد تحصیل کونسل کی کونسلر منتخب

صوابی(بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سائرہ خالدتحصیل کونسل لاہور ضلع صوابی کی کونسلر منتخب ہوگئی اور الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اس کاباقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)کی ٹکٹ پر 2015کے انتخابات میں خواتین کی مخصوص نشست پر کامیاب ہونے والی تحصیل کونسل لاہور کی کونسلر نورجہان نے گذشتہ سال پارٹی وفاداری تبدیل کردی تھی جس پر پارٹی قیادت نے ان کی رکنیت معطل کرنے کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں درخواست دیدی تھی الیکشن کمیشن نے اس پر فیصلہ سناتے ہوئے نورجہان کی رکنیت معطل کردی تھی اور نئے الیکشن کے انعقاد کافیصلہ صادر کیا جس پر مسلم لیگ (ن) نے سائرہ خالد زوجہ خالد خٹک کو ٹکٹ جاری کیااور یوں وہ تحصیل کونسل لاہور کی رکن منتخب ہوگئی اورجمعرات کے روز اسسٹنٹ کمشنر لاہور نے نومنتخب کونسلر سائرہ خالد سے ان کے عہدے کاحلف لے لیا#

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر