باجوڑمیں کرپٹ مافیا سے دکانات کا قبضہ چھڑایا جائے ،حاجی سالم

باجوڑمیں کرپٹ مافیا سے دکانات کا قبضہ چھڑایا جائے ،حاجی سالم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

باجوڑ ایجنسی ( نمائندہ پاکستان )باجوڑ میں ظالم کرپٹ ما فیاسے دکانات کا قبضہ چھڑایا جائے حاجی سالم کی پریس کانفرنس صدیق آباد پاٹک میں میرے دکانات پر گزشتہ 25سالوں سے قابض ہیں اب مارکیٹ کے سامنے خالی میدان میں مزید دکانات کی تعمیر پر تاجر برادری کا احتجاج ظلم و بربربیت کے متبادل ہے ان خیا لات کا اظہار صدیق آباد مارکیٹوں کے مالکان حاجی سالم ،ریٹائرڈ پرنسپل حبیب الرسول ، حاجی شیر محمود ، حاجی عبد القدیم ،حاجی سلیم اور مولانا محمد صدیق نے باجوڑ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اُنہوں نے کہا کہ ہم نے تاحال کوئی دکان فروخت نہیں کیا ہے لیکن کرایہ داروں نے ہمارے کئی دکانوں ہماری اجازت کے بغیر فروخت کیا ہے دکانات کے کرایہ دار گزشتہ 25سالوں سے ہمیں صرف پا نچ سو روپے کرایہ دیتے ہیں اور خود دوسروں کو ہماری دکانات 12ہزار روپے تک کرایہ پر دے رہے ہیں خدا کو حاضر و ناظر جان کر کہہ رہا ہوں کہ نہ پولٹیکل انتظامیہ کو ایک روپیہ بھی نہیں دیا اُنہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ میرے سارے دکانات 70لاکھ تک روپے کے بھی نہیں بنتی لیکن اسسٹنٹ پولٹیکل ایجنٹ پر یہ قبضہ مافیہ مجھ سے ڈیڑھ کروڑ روپے لینے کا الزام لگاتے ہیں جو سمجھ سے بالاتر ہے کیونکہ اے پی اے خار محمد علی خان ایک ایماندار انسان ہے دکانات کی تعمیر کیلئے باقعدہ پولٹیکل انتظامیہ سے NOCلیا ہے صدیق آباد پھاٹک کے برائے نام صدر کا نہ تو یہاں دکان ہے اور نہ کوئی کاروبار کر رہا ہے اور وہ بھی مجھ سے ان دکانات کو آذاد کرنے کے عوض دو دکانات اپنے لئے مانگ رہے ہیں جس کے ثبوت میرے پاس موجود ہیں اور ساتھ یہ بھی دھمکی دے رہا ہے کہ اگر نئے دکانات کی تعمیر میں مجھے حصہ نہیں ملتا تو سیاسی لوگوں اور کمیٹی کے لوگوں کو اپنے ساتھ شامل کرکے آپ کے خلاف احتجاج کو اور بھی تیز کروں گا اُنہوں نے کہا کہ میں ایک غریب اور خدا پرست بندہ ہوں نہ کسی کو رشوت دیا ہے اور نہ آئندہ دونگا اور اگر رشوت دیتا تو آج اپنے دکنات بنانے سے بے دخل نہ کیا جاتا۔