بلوٹ شریف کیس کے ملزم کو قید وجرمانے کی سزا

بلوٹ شریف کیس کے ملزم کو قید وجرمانے کی سزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ایڈیشنل سیشن جج پہاڑ پور نے یکم مارچ 2005کے بلوٹ شریف کے زنا کیس میں گرفتار ملزم کو عمر قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج پہاڑ پور نے اٹھارہ سالہ بچی کیساتھ زنا کرنے کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے گرفتار ملزم مظہر حسین ولد مرید کاظم قوم بلوچ سکنہ بلوٹ شریف کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیاتھانہ کڑی خیسور کے علاقہ بلوٹ شریف میں یکم مارچ2005کواٹھارہ سالہ بچی کے والد غلام علی نے رپورٹ کی تھی کہ اسکی بچی کے ساتھ زنا کیا گیا جس پر پولیس نے مظہر حسین کو گرفتار کر لیا تھا۔