رستم ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق ایک شدید زخمی

رستم ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق ایک شدید زخمی

رستم (نمائندہ پاکستان) رستم ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق ایک شدید زخمی ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ رستم میں امان گل ولد غنی اکبر سکنہ زنڈو ڈھیری نے رپورٹ درج کراتے پولیس کو بتایا کہ میرا والد غنی اکبر ولدعلی اکبر سکنہ زنڈو ڈھیری رستم مردان روڈ پر موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ خیبر آباد کے مقام پر دوسری طرف سے آنے والے موٹر کار نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں میرا والد موقع پر جاں بحق ہو گیا پولیس تھانہ رستم نے نامعلوم موٹر کار کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی جبکہ دوسرے واقعہ میں رستم مردان روڈ پر نواں کلی کے قریب دو موٹر سائیکل سوار وں کی آپس میں ٹکرانے سے امیر زیب شدید زخمی ہو گیا جس کو طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال مردان منتقل کر دیا گیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر