سماج دشمن عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،11اشتہاری گرفتار

سماج دشمن عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،11اشتہاری گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ (بیورو رپورٹ) پولیس اور پاک آرمی کا مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن۔تین مجرمان اشتہار ی سمیت 11مشتبہ افراد گرفتار ۔ اسلحہ بھی برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیس ر سہیل خالد کی ہدایت پر ڈی ایس پی تنگی سجاد حسین خان کیِ نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ مندنی تیمور سلیم خان مندنی کے حساس مقامات پر پولیس اور پاک آرمی کے مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران 3مجرمان اشتہاری سمیت 11مشتبہ افراد کو گرفتارکر لیا ۔گرفتار افراد کے قبضہ سے 12 رائفل، 2ر فیٹر،ایک کالاکوف، ایک ایس ایم جی ،42 پستول ر ، 12 میگزین اور 5000 ہزار برآمد کئے گئے ۔ مشتبہ افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا جہاں انکے خلاف مختلف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔