تھانہ سٹی ہری پور کی کاروائی ،چور گروہ گرفتار
ہری پور (نامہ نگار )تھانہ سٹی ہری پور کی کاروائی ،چور گروہ گرفتار ۔ ملزمان کے قبضے سے 2پستول ، ۱۱ کارتوس ، چوری شدہ سونا، الیکٹرانکس کا سامان ، اور چرائے گئے 95 ہزار روپے نقد بھی برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ہری پور میں بڑتی ہوئی چوری ڈکیتی کی وارداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ، گزشتہ روز ڈی پی او ہری پور کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی ہری پور بشیر خان نے 5 افراد پر مشتمل چور گرہوہ گرفتار کر لیا۔ ملزمان کافی عرصہ سے ہری پور کے مختلف علاقوں ، گھروں اور دوکانون میں دن دیہاڑے اور رات کی تاریکی میں چوری کی وارداتین کر چکے ہیں ۔ ملزمان میں شاہ زیب ولا عبدالوحید سکنہ سکندرپور ، ارشد ولد محمد الف دین ، شیر ذادہ ولد محمد مسکین ، نیاز ولد محمد پرویز ، عبداللہ ولد نثار خان سکنان سکندپور کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے لوتا ہوا سامان جس میں 95 ہزار روپے نقد ، سونا ، الیکٹرانکس کا قیمتی سامان ،2 عدد پستول 30 بور ، ۱۱ کارتوس براامد کر کے ملزمان کو زیر دفع 399,400,411ppc اور 15AA کے تحت ایف آئی آر درج کر کے گرفتار کر لیا۔