مستقل آئی جی پنجاب کے تقرر پر عمل درآمد کیلئے حکومت کو 10روزکی مہلت

مستقل آئی جی پنجاب کے تقرر پر عمل درآمد کیلئے حکومت کو 10روزکی مہلت

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے حکومت کومستقل آئی جی پنجاب کے تقرر کے عدالتی حکم پر عمل درآمدکے لئے 10روزکی مہلت دے دی ،اس سلسلے میں عدالت نے قرار دیا کہ 10روز میں عدالتی حکم پرعمل نہ کیا گیا تو ہوم سیکرٹری 3جولائی کوعدالت میں پیش ہوں۔ دوران سماعت چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ آئی جی انتہائی اہم عہدہ ہے،جس پرکسی افسر کواضافی چارج دے کر تعینات نہیں کیا جاسکتا ۔درخواست گزارمحمد رزاق کی جانب سے موقف اختیارکیا گیاکہ عدالت نے ایک ماہ میں مستقل آئی جی لگانے اورصوبائی وڈسٹرکٹ پبلک سیفٹی کمشن بنانے کا حکم دیاتھا لیکن حکومت نے عدالت کے کسی حکم پرعمل درآمد نہیں کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر