اچھی سروسزاورکم نرخ مسافروں کیلئے بڑاتحفہ ہے،عامر شہزاد

اچھی سروسزاورکم نرخ مسافروں کیلئے بڑاتحفہ ہے،عامر شہزاد

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) ائیربیلوخیبرپختونخواکے جی ایم عامرشہزادنے کہاہے کہ اےئربیلوکی اچھی سروسزاورکم ریٹ مسافروں کیلئے بڑاتحفہ ہے ٹریول ایجنٹس بھی ائیربلیوکومزیدترقی کے راہ پرگامزن کرنے میں اپنابھرپورکرداراداکریں کیونکہ ٹریول ایجنٹس کے بغیران کے ترقی مشکل ہے ان خیالات کا اظہار عامر شہزادنے گزشتہ روز خیبرپختونخواکے ٹریول ایجنٹس جیوگروپ اف ٹریولزکے ایم ڈی محمدطاہرخان ٹریول ماسٹرکے ایم ڈی عقل زمان اوردیگر کے اعزازمیں منعقدہ افطارپارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ائربیلوکے عملہ کے دن رات محنت کی وجہ سے روزبروزترقی کررہاہے جسمیں ٹریول ایجنٹس کاکرداربھی نمایاں ہیں کیونکہ کوئی بھی ائرلائن ٹریول ایجنٹس کے بغیر ترقی نہیں کرسکتی انہوں نے کہاکہ ہم مسافروں کودرپیش مسائل بھی بہترطریقے سے حل کرنے کیلئے اپنابھرپورکرداراداکریں گے اورائربلیومسافروں کااپناائرلائن ہے سب سے کم ریٹ مسافروں کیلئے بڑاتحفہ ہے

 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر