ایس ایچ او تھانہ صدر ہادی پرستان کیخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال پر مقدمہ
ہری پور (نامہ نگار )ایس ایچ او تھانہ صدر ہادی پرستان پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے ، بے گناہ افراد پر بہیمانہ تشدد کرنے کے خلاف شیشن جج ہری پور نے مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کر دئے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ تھانہ صدر کے ایس ایچ او ہادی پرستان نے موضع الولی میں جوئے کے الزامات میں ۶ افراد کر گرفتار کر کے ان کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ، جس پر اہلیان علاقہ نے ان کے خلاف بھر پور احتجاج کیا اور روڈ بلاک کیا ۔جس کے خلاف آجی خیبر پختوں خواہ اور ڈی آجی ہزارہ نے نوٹس لیا مگر پیٹی بند بھائیوں نے اپنے ایس ایچ او بھائی تھانہ صدر کے حق میں رپورٹ دے کر تمام معاملات کو رفع دفع کرنے اور ملزمان پر مختلف طریقے سے دباؤ ڈال کر ان سر راضی نامہ کرنے کی کوشش کرتے رہے ، مگر انھوں نے پولیس کی اس کاروائی کے خلاف سیشن جج ہری پور 22A کی درخواست دی جس پر پہلے ان ملزمان کان کا میڈیکل کروایا گیا جس میں اس بات کی تصدیق ہو گی کہ ایس ایچ او تھانہ صدر کی جانب سے ان چھ افراد پر وحشیانہ تشدد کیا گیا اور اور اس نے اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ان سے انسانیت سوز سلوک کیا ۔ جس پر سیشن جج ہری پور نے ایس ایچ او تھانہ صدر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات جا ری کر دئے ۔