پاراچنار میں طوری بنگش قبائل کی جانب یوم شہداء منایا گیا

پاراچنار میں طوری بنگش قبائل کی جانب یوم شہداء منایا گیا

پاراچنار(نمائندہ پاکستان )پاراچنار میں طوری بنگش قبائل کی جانب یوم شھدا منایا گیا دہشت گردی کے واقعات میں شھیدہونے والے تین ہزار سے زائد قبائل اور فورسز کے شہید اہلکاروں کی تصویروں کی نمائش بھی کی گئی پاراچنار میں طوری بنگش قبائل کی جانب سے منعقد کئے گئے یوم شھدا کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام اور قبائلی عمائدین نے کہا کہ کرم ایجنسی سمیت فاٹا میں دھشت گردی کے خاتمے میں فورسز اور قبائل کا کردار انتہائی جرات مندانہ ہے ان قربانیوں کی وجہ سے ہی آج عوام سکھ کا سانس لے رہے ہیں یوم شھدا کے موقع پر پاراچنار میں تصویری نمائش بھی کی گئی نمائش میں دہشت گردوں کے ہاتھوں شھیدہونے والے تین ہزار سے زائد فورسز کے شھید اہلکاروں اور قبائل کے تصاویر آویزاں کئے گئے تھے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر