ڈیرہ میں ملزمان کے قبضہ سے چرس وافیون برآمد ،3 گرفتار

ڈیرہ میں ملزمان کے قبضہ سے چرس وافیون برآمد ،3 گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)کڑی خیسور پولیس نے گلوٹی ،بلوٹ شریف،جھوک ونس اور دری خیل میں مختلف کارروائیوں کے دوران دو کلو سے زائد چرس ،آدھا کلو سے زائد افیون اور اسلحہ برآمد کر کے تین ملزمان گرفتار کر لئے۔تفصیلات کے مطابق کڑی خیسور پولیس نے بلوٹ شریف میں ثمر عباس کے گھر سے 2070گرام چرس ،520گرام افیون ایک پستول ماؤزر اور بارہ کارتوس برآمد کر لئے پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اسکے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اسی طرح جھوک ونس میں شمس الدین عرف پھل سے 70گرام افیون برآمد کر لی جبکہ دریں خیل میں محمد خان کے گھر سے ایک کلاشنکوف اور 28کارتوس برآمد کر لئے،پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر