یونیورسٹی آف صوابی سٹاف ویلفیئر سوسائٹی کی وی سی سے ملاقات

یونیورسٹی آف صوابی سٹاف ویلفیئر سوسائٹی کی وی سی سے ملاقات

صوابی(بیورورپورٹ)یونیورسٹی آف صوابی سٹاف ویلفئیرایسوسی ایشن کے صدر وقار احمد کی قیادت میںیونین کے اراکین نے یونیورسٹی آف صوابی کے نئے تعینات ہونے والے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر امتیاز علی خان کے ساتھ ان کے دفتر میں ملاقات کی اور ان کو وائس چانسلرمنتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہو�ؤ گلدستہ پیش کیا۔اس موقع پر وائس چانسلرکا خیرمقدم کرتے ہوئے کابینہ نے وائس چانسلر کو یقین دھانی کراتے ہوئے کہا کہ ہم سب آپ کی سربراہی میں یونیورسٹی آف صوابی کی تعمیرو ترقی کے لئے ہر ممکن کو شیش جاری رکھینگے۔اور آپ کی قیادت میں یونیورسٹی آف صوابی یقیناًبہت جلد ترقی اور کامرانی کی منازل طے کرتے ہوئے بین الا قوامی اداروں میں شمار ہوگی۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر امتیاز علی خان نے بھی یونیورسٹی ملازمین اور یونیورسٹی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد ہمارے ادارے کا نام بہترین اداروں میں شمار ہوگا۔اور ہم سب ملکر یونیورسٹی آف صوابی کو ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے#

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر