ہنر مند میلہ بے قاعدگیاں میڈیا رپورٹس صوباء حکومت نے انکوائری کا حکم دیدیا

ہنر مند میلہ بے قاعدگیاں میڈیا رپورٹس صوباء حکومت نے انکوائری کا حکم دیدیا

پشاور (سٹاف رپورٹر) صوبائی حکومت نے ٹورازم کارپوریشن کے زیر اہتمام ہنر میلہ کے حوالے سے میلے میں ہونیوالی بے قاعدگیوں اور میلہ آرگنائز کرنیوالی فرم کے حوالے سے میڈیا رپورٹس اور ہنرمندوں کی طرف سے جاری احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیدیا ہے سیکرٹری سیاحت وثقافت طا رق خان نے ہنرمیلہ کے حوالے سے بے قاعدگیوں اور میلہ آرگنائزر کرنیوالی فرم کے حوالے سے چھپنی والی خبروں اور گلوکاروں وہنرمندوں کے احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے ان تمام امور کا شفاف طریقے سے جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر کلچر شہباز خان کو انکوائری آفیسر مقرر کردیا ہے اس سلسلے میں محکمہ سیاحت وثقافت نے گزشتہ روز باقاعدہ طورپر اعلامیہ جاری کردیا ہے اعلامیہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ میلہ اور فرم کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کا باریک بینی سے جائزہ لیکر جلد از جلد رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے واضح رہے کہ ٹورازم کارپوریشن کے زیر اہتمام مئی میں منعقد ہونیوالے ہنر میلہ کے حوالے سے میوزک ویلفیئر سوسائٹی ? گلوکاروں وہنرمندوں کی طرف سے میلے میں فرم کی طرف سے کی جانیوالی بے قاعدگیوں اور فرم کو غیر قانونی طورپر ٹھیکہ دینے کے حوالے سے احتجاج کیا گیا اور ٹورازم کارپوریشن کی تاریخ میں پہلی بار میلہ میں ہونیوالی بے قاعدگیوں کے خلاف انتہائی مؤثر ا?واز اٹھائی گئی جس پر گزشتہ روز سیکرٹری سیاحت وثقافت طارق خان نے تمام شکایات اور میڈیا رپورٹس کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر کلچر شہباز خان کو انکوائری ا?فیسر مقرر کردیا ہے شہباز خان جو سی ایس ا?فیسر ہے اور چند ماہ قبل اسلام ا?باد سے ڈیپوٹیشن پر محکمہ ثقافت میں ڈپٹی ڈائریکٹر کی ا?سامی پر تعینات کئے گئے ہیں معروف گلوکاروں راشد خان ?وحید اچکزئی ?سرفراز اور گلزارعالم نے میلہ میں ہونیوالی بے قاعدگیوں کے خلاف انکوائری مقرر کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ یہ انکوائری انتہائی شفاف ہوگی اورحکومت اور محکمہ کو بدنام کرنیوالے عناصر کے خلاف نہ صرف سخت ایکشن لیا جائیگا بلکہ انکے خلاف قانونی کار روائی کرکے اس جعلی فرم اور اس میں ملوث عناصر پر محکمہ کے دروازے ہمیشہ کیلئے بند کردئیے جائیں گے کیونکہ ان لوگوں نے لیجنڈ فنکاروں ہنرمندوں کے حقوق غضب کئے ہیں اورگزشتہ ایک لمبے عرصے سے محکمہ سیاحت وثقافت پر قبضہ جما کر دیگر ہنرمندوں اور فنکاروں وگلوکاروں کے حقوق غضب کرنے میں لگے ہوئے ہیں انہوں نے بتایا کہ ہمارا کسی کے ساتھ ذاتی جھگڑا نہیں ہنرمندوں کے حقوق کے لئے ا?وازاٹھائی اور اٹھاتے رہیں گے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر