کراچی کی سڑکوں پر شیر کو گھمانے والا شہری کورہاکردیاگیا

کراچی کی سڑکوں پر شیر کو گھمانے والا شہری کورہاکردیاگیا

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کی سڑکوں پر کھلے عام شیر کو گھمانے والے شہری کو پولیس نے گرفتار کر لیاہے۔ کراچی کے علاقے کریم آباد میں ایک نوجوان اپنی گاڑی کے پچھلے کھلے حصے میں شیر کو بٹھا کر سڑکوں پر ہوا خوری کراتا رہا جسے دیکھ کر شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، گاڑی پر شیر کو سیر کرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عوام کی بڑی تعداد نے شیر کو گھمانے والے شخص کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے انتہائی افسوسناک قرار دیا جو کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا تھا۔شوشل میڈیا پر ویڈیو وائر ہونے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی حرکت میں آئے اور پولیس نے متعلقہ شہری کو گرفتار اور شیر کو بھی اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ ایس پی گلبرگ بشیر احمد بروہی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فیڈرل بی ایریا کے بلاک 13 میں گھر پر چھاپا مارا اور شیر کے مالک ثقلین کو حراست میں لیکر عزیزآباد تھانے منتقل کردیا جبکہ شیر کو پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے۔نوجوان نے تھانے میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شیر بیمار ہے یہی وجہ ہے کہ وہ اسکا چیک اپ کرانے کے بعد گاڑی میں پیچھے بٹھا کر واپس گھر جارہا تھا، اس کے پاس شیر رکھنے کے تمام دستاویزات ہیں۔بشیر احمد بروہی کے مطابق ثقلین کی جانب سے پیش کی گئی دستاویزات کی مدت ختم ہوچکی ہے، اس طرح کے خطرناک جانور کو سرعام شہر میں گھمانے کی اجازت قانون نہیں دیتا۔ شیر کے مالک کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر