واثق نعیم کی جانب سے افطار پارٹی میں اہم شخصیات کی شرکت

واثق نعیم کی جانب سے افطار پارٹی میں اہم شخصیات کی شرکت

کراچی(پ ر) اسٹار مارکیٹنگ کے چیف ایگزیکٹو واثق نعیم اور بیگم فرزانہ واثق کی جانب سے سال گزشتہ کی طرح اس رمضان میں پرتکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، خیال رہے کہ واثق نعیم کی افطار پارٹی اب شہر کی اہم تقریب کی حیثیت اختیار کرچکی ہے کسی بھی انفرادی شخصیت کی جانب سے واثق نعیم کی دعوت افطار شہر کی سب سے بڑی افطار پارٹی کہی جاسکتی ہے۔ افطار پارٹی کی سب اہم خصوصیت یہ ہوتی ہے کہ اس تقریب میں واثق نعیم اپنے تمام نئے اور پرانے دوستوں کو مدعو کرتے ہیں۔ واثق نعیم اور فرزانہ واثق کی جانب سے اس سال مین ہل ہاؤس میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ مہمانوں میں اداکار غلام محی الدین، بہروز سبز واری، تنویر جمال، ایوب کھوسو، غالب کمال، ایوب کھوسو، ایاز خان، کاظم پاشا، ظہیر خان، قاضی ذاکر، سلیم جاوید، کاشف خان، تحسین جاوید، اقبال لطیف، حمیرا ظہیر، حسن بخشی، شجاعت علی بیگ، سرمد علی، عظمیٰ رضوی، الیاس شاکر، امین یوسف، مختار عاقل، راشد لطیف، اخلاق احمد، عقیل عباس جعفری، ا?غا مسعود حسین، وسعت اللہ خان، احمد چنائے، حنیف گوہر، احمد شاہ، سلیم صالح، منیر سلطان، الطاف حسین (ڈی ایس پی) عابدہ الطاف، بابر حسین، ڈاکٹر بلند اقبال، خالد آرائیں، غفران مجتبیٰ، فیاض، انور داؤد، ڈاکٹر قیصر سجاد، محمود احمد خان، نذر الحسن جلیل، رضوان صدیقی، کاشف گرامی اور دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے معروف لوگوں نے شرکت کی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر