یو بی ایل کی ’’ بیلٹ اینڈ روڈ بینکرزراؤنڈ ٹیبل‘‘ کانفرنس میں شرکت

یو بی ایل کی ’’ بیلٹ اینڈ روڈ بینکرزراؤنڈ ٹیبل‘‘ کانفرنس میں شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (پ ر)یو بی ایل کی صدر اور سی ای او ، سیما کامل نے بیجنگ میں ہونے والے بین الاقوامی تعاون کیلئے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں14-15مئی کو شرکت کی ، ان کو چائنہ کی نیشنل ڈیویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن( این آر ڈی سی) کی جانب سے دعوت نامہ بھیجا گیا تھا۔ اس فورم میں 29ممالک کے سربراہان ، 130ممالک کے سرکاری نمائندوں اور 70بین الاقوامی تنظیموں نے شرکت کی۔بیجنگ میں انہوں نے بیلٹ اینڈ روڈ بینکرز راؤنڈ ٹیبل میٹنگ میں بھی شرکت کی ۔ اس میٹنگ کی میزبانی انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا(آئی سی بی سی ) نے این ڈی آر سی کی جانب سے کی ۔راؤنڈٹیبل میٹنگ کے دوران ، سیما کامل نے گرین فنانس کے پائیدار ترقیاتی اہداف پر زور دیتے ہوئے کہا:’’ ون بیلٹ ون روڈ ایک تغیراتی پراجیکٹ ہے جو خطے میں موجود لوگوں کی زندگیوں میں بڑی تبدیلیوں کا مرکز بن سکتا ہے‘‘۔ ان کا کہنا تھا :’’ پاک چین اقتصادی راہداری (CPEC) بیلٹ اینڈ روڈ میں ایک بہت اہم کڑی ہے ‘‘۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کیلئے طویل مدتی اور منظم آغاز ہے جس میں گوادر پورٹ ، توانائی، ذرائع آمد و رفت کا بنیادی ڈھانچہ اور صنعتی تعاو ن حاصل ہوگا۔یو بی ایل ، 2016کاپاکستان کا بہترین بینک ، 45,000ٹچ پائنٹس کے وسیع نیٹ ورک کے ساتھ ایک مثالی پوزیشن میں ہے جس میں وہ چائنیز کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو مؤثر طریقے سے خدمت فراہم کرسکتا ہے۔ اپنے ترقی پسند اور جدید برانڈ کی صفات کی وجہ سے یو بی ایل اپنے صارفین کو عالمی معیار کی بینکنگ فراہم کرنے کیلئے تیار ہے ۔ یو بی ایل کی نظر میں سی پیک توانائی ، ترقیاتی منصوبوں سے بڑھ کر اہمیت رکھتا ہے، جس کے مقاصد میں دونوں ممالک کے شہریوں کو نئے مواقع فراہم کرنا ہیں اور پاک چائنا دوستی کو مزید وسعت دینا ہے۔