ٹانک ،اسسٹنٹ کمشنرکا ضلع بھر میں عطائی ڈاکٹروں اور جعلی حکیموں کیخلاف کارروائی

ٹانک ،اسسٹنٹ کمشنرکا ضلع بھر میں عطائی ڈاکٹروں اور جعلی حکیموں کیخلاف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹانک (نمائندہ خصوصی)اسسٹنٹ کمشنرکا ضلع بھر میں عطائی ڈاکٹروں اور جعلی حکیموں کے خلاف کارروائی پر صحافت کا لبادہ اوڑھے موت کے سوداگر جعلی حکیم پھٹ پڑے ، مکرو دھندے میں ملوث نام نہاد صحافی اسسٹنٹ کمشنر ٹانک کو مختلف طریقوں سے بلیک میل کرنا شروع کردیا ۔گزشتہ روز عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر خالقداد وزیر نے ضلع بھر میں عطائی ڈاکٹروں اور جعلی حکیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے متعدد ادویات کے سیمپل لیبارٹری بھیج دئیے جس پر صحافت کا لبادہ اوڑھے نام نہاد صحافی نے اپنے مکرو دھندے کو تحفظ دینے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر ٹانک پر مختلف طریقوں سے دباؤ بڑھانے کیلئے انہیں قانونی کارروائی کرنے سے روکنے کیلئے مختلف حربے استعمال کررہے ہیں عطائی ڈاکٹروں اور جعلی حکیموں کی مریضوں کو سٹیرائیڈ ادویات کی فراہمی کے باعث صحت یاب ہونے کے بجائے جان لیوا ء امراض میں مبتلا ہوکر جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ۔عوامی سماجی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر سے مطالبہ کیاہے کہ صحافت کا لبادہ اوڑھے موت کے سوداگروں کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں کرکے ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔