پی ایس 114،عرفان اللہ مروت نے پی ٹی آئی کی حمایت کردی

پی ایس 114،عرفان اللہ مروت نے پی ٹی آئی کی حمایت کردی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبائی حلقہ 114کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کو دھچکا علاقے کے سابق ایم پی اے عرفان اللہ مروت اور سابق ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی راحیلہ ٹوانہ پی ٹی آئی کے امیدوار کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے سابق صوبائی وزیر عرفان اللہ مروت اور سابق ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی راحیلہ ٹوانہ نے کشمیر کالونی میں منعقدہ پریس کانفرنس میں پی ایس 114 میں 9جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے امیدوار انجینئر نجیب ہارون کی حمایت کا اعلان کردیاان رہنماؤں نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں ان کی جانب سے پی ٹی آئی کے امیدوار کی ہرطرح کی مدداور تعاون کیا جائے اور ہر صورت میں تحریک انصاف کے امیدوار کو کامیاب کروایا جائے گا۔سابق صوبائی وزیر عرفان اللہ مروت نے کہا کہ میں پیپلز پارٹی کے سوا تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ تعاون کرسکتا ہوں پیپلز پارٹی نے 9سالوں میں اس علاقے سمیت پورے سندھ میں کوئی کام نہیں کیا سوائے کرپشن اور لوٹ مار کے اب اس پی ایس 114 کے ضمنی الیکشن کے موقع پر بڑی بڑی باتیں کی جارہی ہیں سب لوگ جانتے پیپلز پارٹی نے کتنی نوکریاں بیچی ہیں اس حلقے کے بھی دس بارہ لڑکے ہاتھوں میں پولیس کی نوکری کے لیٹر لیکر گھوم رہے ہیں انھیں پیسے لینے کے بعد بھی پولیس میں نوکری نہیں مل سکی۔ اس کشمیر کالونی میں سندھ حکومت نے کوئی کام نہیں کیا یہاں جو بھی کام ہوئے ہیں کشمیر فنڈ سے ہوئے سندھ حکومت نے کوئی کام نہیں کیاانھوں نے کہا کہ میں اور میرے ساتھی تحریک انصاف کی اس حلقہ میں ہر طرح سے سپورٹ کریں گے۔اور ہر صورت میں تحریک انصاف کے امیدوار کو کامیاب کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی والے جواب دیں کہ 9سالوں میں 1800ارب روپے کہاں گئے ۔ اس لئے یہ رقم ترقیات پر تو نہیں لگی۔راحیلہ ٹوانہ نے کہا کہ میں کیوں کہ پنجابی ہوں اس لئے پیپلز پارٹی والوں نے میرے ساتھ تعصب کیا اور جب میرے ڈپٹی اسپیکر کے کاغذات جمع ہور ہے تھے تو پیپلز پارٹی والوں نے کہا کہ پنجابی کے کاغذات نہیں جمع ہوسکتے، انھوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ پیپلز پارٹی والوں کے گھناؤنے کردار کو سامنے لایا جائے۔ پیپلز پارٹی اب بھٹو کی پارٹی نہیں رہی ہے۔ آصف علی زرداری نے اپنی آستین میں سانپ پال رکھے ہیں سعید غنی کو بے نظیر بھٹو کی جانب سے سب سے زیادہ ڈانٹ پڑا کرتی تھی۔انھوں نے کہا کہ بختاور اور آصفہ کو چاہئے کہ وہ بغیر تصدیق کے کوئی بات نہ کیا کریں۔ انھوں نے کہا کہ رعمران ہمارا ہیرو ہے۔ میری تحریک انصاف کے امیدوار کو مکمل حمایت حاصل ہوگی۔تحریک انصاف سندھ کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ میں راحیلہ ٹوانہ اور عرفان اللہ مروت کا شکر گزار ہوں کہ انھوں نے اپنی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ روٹی ، کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والوں نے عوام سے روٹی ،کپڑا اور مکان چھین لیا ہے لیکن اب بہت جلد پیپلزپارٹی کا سندھ سے بستر گول ہونے ولا ہے۔ان لوگوں نے کراچی کو پیرس بنانے کا کہا تھا لیکن اس شہر کو گٹر شہر بنا دیا ہے۔

 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر