وزیراعظم کی بغیر استعفیٰ پیشی پر ہائیکورٹ بار کے وکلاء کااحتجاجی مظاہرہ

وزیراعظم کی بغیر استعفیٰ پیشی پر ہائیکورٹ بار کے وکلاء کااحتجاجی مظاہرہ

لاہور(نامہ نگار خصوصی )استعفیٰ دئیے بغیر جے آئی ٹی میں پیش ہونے پرلاہور ہائیکورٹ بار کے وکلاء کا وزیر اعظم میاں نواز شریف کے خلاف لاہور کے جی پی او چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا اورحکومت کے خلاف نعرہ بازی کی۔ لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر چودھری ذوالفقار علی نے کہا کہ وزیر اعظم صادق اور امین بھی نہ رہے۔ ملک بھر کے وکلاء برادری ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہی ہے لیکن وہ مستعفی ہوئے بغیر جے آئی ٹی میں اپنے ہی ماتحتوں کے سامنے پیش ہو رہے ہیں جو کہ انتہائی شرم کی بات ہے۔وکلاء سے سپریم کورٹ بار کے سیکرٹری آفتاب باجوہ ،ہائی کورٹ بار کے سیکرٹری عامر سعید راں ،پنجاب بار کونسل کے ممبر زمنیر احمد بھٹی اورسعید بھٹہ کے علاوہ خادم حسین قیصر اور زاہد چودھری نے بھی خطاب کیا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر