وزیراعظم نے قانو ن کی عملی پاسداری کی :مریم اورنگزیب

وزیراعظم نے قانو ن کی عملی پاسداری کی :مریم اورنگزیب

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے وزیراعظم نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر آئین وقانون کی عملی پا سد ا ر ی کر کے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے وہ ایک عظیم لیڈر ہیں ملک کے تمام اداروں پر بھی اسی طرح آئین وقانون کی پاسداری کا قانون لاگو ہوتا ہے۔عمران خان کی بات کو سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے کیونکہ جب فوج اور عدلیہ ان سے پوچھتی ہے تو وہ کہہ دیتے ہیں یہ ان کا سیاسی بیا ن تھا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انکا مزید کہنا تھا عمران خان جو منہ میں آتا ہے بول دیتے ہیں، معلوم نہیں شر یف فیملی نے عمران خان کو چپ رہنے کیلئے اربوں روپے دیئے تھے میرے خیال میں عمران خان کو واقعی اتنے پیسے دے دینے چاہیں کیونکہ ان کا بولنا انکے اپنے لیے خود کش حملے کے برابر ہے، شریف خاندان کی جانب سے دی گئی دستاویزات پر اگر سپریم کورٹ مطمئن نہ ہوتی تو وہ جے آئی ٹی نہ بناتی، جے آئی ٹی اسلئے بنی کہ اس کیلئے کچھ مزید تفصیلات چاہیے تھیں اور ضروری نہیں کہ وہ بیان نواز شریف سے متعلق ہی ہوں کیونکہ وزیراعظم کی تمام تفصیلات تمام اداروں میں موجود ہیں، جے آئی ٹی نے کچھ ادارے تحقیقات میں رکاوٹ بننے کا تو کہا ہے لیکن رپور ٹ میں کوئی ثبوت نہیں دیا ،لگتاہے جے آئی ٹی کے اندر اب جو کچھ ہو رہا ہے یہ نامناسب ہے ،وزیراعظم نے ایک بار پھر دستاویزات دے کر اپنے تمام سوالات کے جوابات دے دیئے ہیں، وزیر اعظم نے خود اور اپنی تین نسلوں کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش کر کے ثابت کر دیا ہے کہ وہ واقعی عظیم لیڈر ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ اول