وزیر اعظم سے پوچھ گچھ کے بعد جے آئی ٹی نے تحقیقات کیلئے قطر جانے کا فیصلہ کر لیا

وزیر اعظم سے پوچھ گچھ کے بعد جے آئی ٹی نے تحقیقات کیلئے قطر جانے کا فیصلہ کر ...
وزیر اعظم سے پوچھ گچھ کے بعد جے آئی ٹی نے تحقیقات کیلئے قطر جانے کا فیصلہ کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم نوازشریف سے پوچھ گچھ کے بعد جے آئی ٹی کے ارکان نے پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے قطر جانے کا فیصلہ کر لیا ۔
سماءٹی وی کے مطابق جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاءنے وزیراعظم نوازشریف سے پوچھ گچھ کے بعد جے آئی ٹی کے ارکان کوقطری شہزادے حماد بن جاسم سے خط کی تصدیق کیلئے قطر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے سپریم کورٹ سے اجازت بھی طلب کر لی گئی ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رجسٹرار آفس نے معاملہ بینچ کو بھجوا دیا ہے تاہم سپریم کورٹ کی اجازت ملنے کے بعد جے آئی ٹی کے 2ارکان دوحہ جائیں گے اورقطری شہزادے سے جواب لیں گے۔یہ فیصلہ وزیر اعظم نوازشریف سے گزشتہ روز 3گھنٹے سے زائد پوچھ گچھ کے بعد کیا گیا ہے۔

یاد رہے پاناما لیکس کیس میں شریف خاندان کی جانب سے منی ٹریل کے سلسلے میں سپریم کورٹ کو بطور ثبوت حماد بن جاسم کا خط فراہم کیا گیا تھا  جس پر جے آئی ٹی نے انکا بیان ریکارڈ کرنے کیلئے قطری  شہزادے کو پاکستان طلب کر رکھا ہے تاہم حماد بن جاسم کی جانب سے سمن کے جواب میں کہا گیا ہے کہ اگر خط کی تصدیق کرنی ہے تو جے آئی ٹی قطر آسکتی ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -