اگلے 2روز کے دوران پنجاب ، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے: محکمہ موسمیات

اگلے 2روز کے دوران پنجاب ، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بعض مقامات پر بارش کا ...
اگلے 2روز کے دوران پنجاب ، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے: محکمہ موسمیات

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ موسمیات نے آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران اولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ملتان ، بہاولپور، ڈی جی خان، ڈی آئی خان ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواﺅںاورآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

ترجمان عمران احمد صدیقی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم بہاولپور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواﺅں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش مری میں 09 ، بہاولنگر05، گجرات04، منگلا 03، جہلم02، سیالکوٹ 01 ، کوٹلی 12 ، راولاکوٹ 03 ، بالاکوٹ 04 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

مزید خبریں پڑھیں،وزیر اعظم سے پوچھ گچھ کے بعد جے آئی ٹی نے تحقیقات کیلئے ایسے ملک جانے کا فیصلہ کر لیا کہ شریف خاندان کی پریشانی میں مزید اضافہ ہو جائے گا

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق سبی، نوکنڈی، دالبندین میں 48 ، لاڑکانہ، دادو، موہنجوداڑو47، رحیم یار خان، شہید بینظیر آباد46 جبکہ آج لاہور میں کم سے کم 27اور زیادہ سے زیادہ 41، اسلام آباد 26اور38،کراچی 30اور36،پشاور میں کم سے کم 26اور زیادہ سے زیادہ 40،کوئٹہ میں 17اور زیادہ سے زیادہ 39،گلگت میں 15اور37جبکہ چترال میں کم سے کم 18اورزیادہ سے زیادہ 38ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

مزید : ماحولیات /اہم خبریں