بھارتی کرکٹر سریش رائینا کرکٹ کے ساتھ ساتھ اور کیا کرتے ہیں ؟ تصویر نے مداحوں کو حیران کر دیا
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کیا آپ جانتے ہیں کہ بھارتی کرکٹر سریش رائینا کرکٹ کھیلنے کے ساتھ اور کیا کرتے ہیں ؟ ان کی حالیہ تصویر نے اس کا جواب دیدیا جس میں وہ سائیکلنگ کرتے ہوئے سیلفیاں لے رہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی آل راﺅنڈر سریش رائینا نے اپنے انسٹا گرام پر سیلفی شیئر کی ہے جس میں وہ سائیکلنگ کرتے نظر آرہے ہیں ،سریش رائینا کرکٹ کے ساتھ ساتھ سائیکلنگ کے بھی شوقین ہیں اور فارغ وقت میں سائیکلنگ کرتے ہیں ۔
اس تصویر میں بھی وہ اپنی سائیکل کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔بھارتی کرکٹر کے اس حیران کن شوق کو دیکھ کر مداح بھی حیران ہیں تاہم بعض بھارتی شہریوں نے ان کے اس شوق کو خوب سراہا ہے ۔