راولپنڈی میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، گرڈ سٹیشن کو نشانہ بنانے والے دہشتگرد گولہ بارود چھوڑ کر فرار

راولپنڈی میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، گرڈ سٹیشن کو نشانہ بنانے والے ...
راولپنڈی میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، گرڈ سٹیشن کو نشانہ بنانے والے دہشتگرد گولہ بارود چھوڑ کر فرار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پولیس نے راولپنڈی کے علاقے چک بیلی روڈ پر دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا ، گرڈ سٹیشن کو نشانہ بنانے والے دہشتگرد گولہ بارود چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے چک بیلی روڈ راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے دہشگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ، راولپنڈی اور اسلام آباد کو بجلی فراہم کرنے والے گرڈ سٹیشن کو نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے دہشتگرد 3ہینڈ گرنیڈ اور بارود چھوڑ کر فرار ہو گئے جسے بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا دیا ۔علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سحری کے وقت علاقے میںپولیس کا گشت جاری تھا کہ اس دوران گرڈ سٹیشن کے قریب موجود دہشتگرد اہلکاروں کو دیکھ کر فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے ۔ دہشگرداپنے پاس موجود 3ہینڈ گرنیڈ اور گولہ بارود چھوڑ کر فرار ہو ئے جسے بم ڈسپوزل سکواڈ کے عملے نے ناکارہ بنا کر تھانے منتقل کر دیا ہے ۔

مزید : راولپنڈی /اہم خبریں