یہ کونسی معروف ترین اداکارہ کی تصویر ہے؟ جوا ب جان کر آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

یہ کونسی معروف ترین اداکارہ کی تصویر ہے؟ جوا ب جان کر آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی ...
یہ کونسی معروف ترین اداکارہ کی تصویر ہے؟ جوا ب جان کر آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سلم سمارٹ اور دبلی پتلی نظر آنے والی خوبصورت بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی ایک اور تصویر منظر عام پر آگئی جس نے مداحوں کو بھی حیران کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ سوناکشی سنہا کی ایک پرانی تصویر سامنے آئی ہے جو بالی ووڈ میں انکی انٹری سے قبل لی گئی تھی ، تصویر میں وہ خوب صحت مند اور موٹی نظر آرہی ہیں ۔ سوناکشی سنہا کی پرانی اور اب کی تصاویر کو دکھ کر یہ واضح ہو جاتا ہے کہ انہوں نے فلم انڈسٹری میں آنے کیلئے اپنا وزن کتنا کم کیا ہو گا ۔

بالی ووڈ اداکارہ اپنے مختلف بیانات میں بھی اس بات کا اقرار کرچکی ہیں کہ وہ اپنے بڑھتے ہوئے وزن سے پریشان تھیں جسے انہوں نے کم کیا مگر اس تصویر سے یہ حقیقت واضح ہو رہی ہے کہ اداکارہ نے انڈسٹری میں آنے کے بعد اپنا ادھے سے زیادہ وزن کم کیا ہو گا ۔بہت سے مداح تو انکی اداکاری کے دیوانے ہیں جبکہ بیشتر لڑکیاں سوناکشی سنہا کو سلم سمارٹ اور جازب نظر ہونے کی وجہ سے اپنا رول ماڈل سمجھتی ہیں مگر اب نظر آنے والی سوناکشی سنہا کی اس پرانی تصویر نے مداحوں کو بھی حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

مزید : تفریح