بھارت کی جیت کے بعد شاہد آفریدی کا بڑا پیغام سامنے آگیا ، سٹار کھلاڑی نے پاک بھارت فائنل ٹاکرے کے لیے شاہینوں کو ایسا مشورہ دے دیا کہ آپ بھی ان کی حمایت کریں گے

بھارت کی جیت کے بعد شاہد آفریدی کا بڑا پیغام سامنے آگیا ، سٹار کھلاڑی نے پاک ...
بھارت کی جیت کے بعد شاہد آفریدی کا بڑا پیغام سامنے آگیا ، سٹار کھلاڑی نے پاک بھارت فائنل ٹاکرے کے لیے شاہینوں کو ایسا مشورہ دے دیا کہ آپ بھی ان کی حمایت کریں گے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے سٹار آل راونڈر شاہد آفریدی نے دوسرے سیمی فائنل میں جیتنے پر بھارت کو مبارکباد دے کر پاکستانی مداحوں کو حیران کردیا ،سٹار کھلاڑی نے بھارت کے خلاف فائنل میں شاہینوں کو بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے بڑا مشورہ بھی دے دیا ۔

تفصیل کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شاہد آفرید ی نے دوسرا سیمی فائنل جیتنے پر بھارت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے اچھا کھیل پیش کیا ،اب کرکٹ کی دنیا میں سب سے بڑی گیم کا وقت آگیا ہے۔انہوں نے پاکستانی ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ فائنل میچ میں سکون کے ساتھ توجہ دے کر کھیلیں ،پاکستان کو ایک جیت اور چاہیے ۔ شاہد آفرید ی کے بیان پر سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچ گیا اور لوگوں نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا ۔

مزید خبریں :یہ کونسی معروف ترین اداکارہ کی تصویر ہے؟ جوا ب جان کر آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

مزید : کھیل