مسلکی اتحاد کا انوکھا مظاہرہ، بڈگام کی مسجد میں شیعہ، سنی اکٹھے نماز ادا کرتے ہیں

مسلکی اتحاد کا انوکھا مظاہرہ، بڈگام کی مسجد میں شیعہ، سنی اکٹھے نماز ادا ...
مسلکی اتحاد کا انوکھا مظاہرہ، بڈگام کی مسجد میں شیعہ، سنی اکٹھے نماز ادا کرتے ہیں

  

 سرینگر (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے بڈگام کے علاقے میں مقامی شیعہ اور سنی آبادی نے ایک ہی مسجد میں نماز پڑھنے کا فیصلہ کیا۔‘علاقے کے س±نی امام سید ریاض شیرازی کا کہنا ہے کہ ’اگر یہ چھوٹی سی کوشش صرف کشمیر میں ہی مسلکی اتحاد کو یقینی بناسکے تو یہ مسجد پوری دنیا کے لئے اتحاد، رواداری اور بھائی چارہ کی مثال بن جائے گی۔‘ ماگام کے شہری جاوید عباس کہتے ہیں کہ انہیں احساس ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جو کچھ ہورہا ہے وہ مستقبل قریب میں کوئی بڑا طوفان برپا کرنے والا ہے۔ ’ہم نہیں چاہتے کہ یہاں کے لوگ اس طوفان کا شکار ہوکر ایک دوسرے کی گردنیں کاٹیں۔‘

مزید : بین الاقوامی