سوشل میڈیا پر غیراخلاقی زبان کا الزام فردوس عاشق کی شکایت پر پی پی سیالکوٹ کے رہنما کا بیٹا گرفتار
لاہور (ویب ڈیسک) ایف آئی اے نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والی سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی شکایت پر سیالکوٹ کے نوجوان حبیب زاہد کو گرفتار کر لیا۔ فردوس عاشق اعوان نے ایف آئی اے کو شکایت کی تھی کہ ان کے خلاف سوشل میڈیا پر بے ہودہ زبان اور ان کی بے ہودہ تصاویر بنا کر چلائی جا رہی ہیں جس پر سائبر کرائم سرکل لاہور کے ایس ایچ او فخر عباسی نے سیالکوٹ میں چھاپہ مار کر حبیب زاہد کو گرفتار کر لیا۔ حبیب زاہد پیپلزپارٹی سیالکوٹ کے رہنما زاہد بشیر کے صاحبزادے بتائے جاتے ہیں۔