سینٹرل جیل کراچی سے فرار ہونے والے دہشتگردوں نے جج کے چیمبر سے متصل واش روم میں شیو بنائی :تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف

سینٹرل جیل کراچی سے فرار ہونے والے دہشتگردوں نے جج کے چیمبر سے متصل واش روم ...
سینٹرل جیل کراچی سے فرار ہونے والے دہشتگردوں نے جج کے چیمبر سے متصل واش روم میں شیو بنائی :تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) چند روز قبل کراچی کی سینٹرل جیل میں قائم جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے دوران فرار ہونے والے کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کے بارے انکشا ف ہوا ہے کہ انہوں نےایڈیشنل سیشن  جج کے چیمبر سے متصل واش روم میں شیو بنائی جس کا سامان واش روم سے مل گیا ہے ۔

دنیا نیوز کے مطابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات کے حکم پر ہونے والی تحقیقات کے بعد سامنے آنے والی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملزم ممتاز شیخ نے جج کے چیمبر سے متصل واش روم میں اپنی شیو کی جہاں سے شیو کا سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے ۔

ایڈیشنل آئی جی ثناءاللہ عباسی کا کہنا ہے کہ ملزمان نے جج کے چیمبر میں کافی وقت گزارا تاہم یہ پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ چھٹی کے باوجود انہیں کمرہ عدالت میں کون لایا ۔

انہوں نے کہا کہ ملزموں کا جیل کی دیوار پھلانگ کر فرار ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، دونوں ملزم جوڈیشل کمپلیکس کے گیٹ سے فرار ہوئے ۔

یادر ہے 2روز قبل سینٹرل جیل کراچی سے کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگرد شیخ ممتاز عرف فرعون اور احمدخان عرف منا اس وقت فرار ہو گئے تھے جب انہیں جیل میں قائم جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کیلئے لایا گیا تھا ۔ اس واقعے سے تین روز قبل جیل میں دہشتگردی کیخلاف ریہرسل بھی کرائی گئی تھی ۔اس کے بعد سپرینٹنڈنٹ جیل سمیت 12 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔

مزید : کراچی