لیسوتھو: حلف برداری کے بعد وزیراعظم کی اہلیہ قتل

لیسوتھو: حلف برداری کے بعد وزیراعظم کی اہلیہ قتل
لیسوتھو: حلف برداری کے بعد وزیراعظم کی اہلیہ قتل

  

ماسیرو (آئی این پی) افریقی ملک لیسو تھو کے نو منتخب وزیراعظم ٹام ثابانی کی حلف برداری کے کچھ ہی گھنٹے بعد ان کی اہلیہ کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق افریقی ملک لیسوتھو کے نومنتخب وزیراعظم ٹام ثابانی کی 58 سالہ اہلیہ لیپو لیلو ثابانی اپنی دوست کے ہمراہ گھر واپس جار ہی تھیں کہ دارالحکومت ماسیرو کے مضافاتی علاقے میں نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دونوں خواتین ہلاک ہو گئیں۔ وزیراعظم کی اہلیہ نے طلاق کا کیس دائر کیا ہوا تھا اور دونوں 5 سال سے ایک دوسرے سے علیحدہ رہ رہے تھے تاہم دونوں میں تاحال طلاق نہیں ہوئی تھی۔

مزید : بین الاقوامی