فائزہ ملک میری وجہ سے شہرت حاصل کرنا چاہتی ہیں: گلو بٹ

فائزہ ملک میری وجہ سے شہرت حاصل کرنا چاہتی ہیں: گلو بٹ
فائزہ ملک میری وجہ سے شہرت حاصل کرنا چاہتی ہیں: گلو بٹ

  

لاہور(این این آئی)سانحہ ماڈل ٹائون میں گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کے الزام میںقید کی سزا بھگتنے والے گلو بٹ نے پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی فائزہ ملک کے دھمکیاں دینے کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائزہ ملک کو کبھی نہیں دیکھا ،رکن اسمبلی میری وجہ سے شہرت حاصل کرنا چاہتی ہیں،اگر میں نے دھمکیاں دی ہیں تو درخواست دیں میں الزامات کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہوں۔ 

فائزہ ملک نے نجی ٹی سے گفتگو کرتے ہوئے گلو بٹ پر فون پر دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا تھا۔ گلو بٹ نے اپنے موقف میں کہا کہ جب سے رہا ہو کر آیا ہوں سارا وقت اپنے بچوں اور خاندان کے ساتھ گزارتاہوں۔ میں تو ڈرتے ہوئے نماز پڑھنے مسجد بھی نہیں جاتا ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے آج تک فائزہ ملک کو نہیں دیکھا لیکن وہ میری بہن ہیں ۔ وہ مجھے میڈیا میں لے کر آنا چاہتی ہیں اور میری وجہ سے شہرت حاصل کرنا چاہتی ہوں ۔ اگر میں نے کوئی دھمکی دی ہے تو درخواست دیں میں الزامات کا سامنا کرنے اور اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لئے تیا رہوں۔

مزید : لاہور