”پہلا میچ بھول جاﺅ ،اب پاکستان کے پاس اب یہ چیز ہے تو ۔۔۔ “پاک بھارت ٹاکرے سے قبل سابق بھارتی کھلاڑی روی شاستری اور کپل دیو گھبرا گئے ،ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی پاکستانی شاہینوں پر فخر کریں گے

”پہلا میچ بھول جاﺅ ،اب پاکستان کے پاس اب یہ چیز ہے تو ۔۔۔ “پاک بھارت ٹاکرے ...
”پہلا میچ بھول جاﺅ ،اب پاکستان کے پاس اب یہ چیز ہے تو ۔۔۔ “پاک بھارت ٹاکرے سے قبل سابق بھارتی کھلاڑی روی شاستری اور کپل دیو گھبرا گئے ،ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی پاکستانی شاہینوں پر فخر کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی سی سی چیمپینز ٹرافی 2017میں پاکستان اور بھارت نے فائنل میں آکر ایونٹ کے فائنل معرکے کو تاریخ کا بڑا ٹاکرا بنا دیا ہے ،ایونٹ میں پاکستان کی کارکردگی دیکھ کر اب سابق بھارتی کرکٹر بھی گھبرا گئے ہیں اور بھارتی ٹیم کو پہلا میچ بھولنے کا مشورہ دے دیا ۔
تفصیل کے مطابق بھارت کے سابق کھلاڑی روی شاستری نے کہا ہے کہ بنگلہ دیشی کرکٹر ز بہت بول رہے تھے تو بھارتی بلے بازوں نے ان کی پٹائی کر کے بہت اچھا کھیل پیش کیا ،وہ دیکھ کر مزہ آیا لیکن اب فائنل میں پاکستان کے ساتھ زبردست مقابلہ ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ ایک چیز یاد رکھا کہ جو پاکستانی ٹیم فائنل میں بھارت سے ٹکرائے گی اس پاکستانی ٹیم کے ساتھ اب مومینٹم ہے ۔روی شاستری نے بھارتی ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت کو ٹرافی جیتنی ہے تو اب پہلا میچ بھول جاﺅ اور فائنل میں بھارتی کھلاڑیوں کو اے گیم پیش کرنا ہو گی ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کپل دیو نے کہا کہ شائد یہ پاکستانی کھلاڑی اچھے ہیں لیکن ماضی میں پاکستانی ٹیم بہت بڑی تھی،اس ٹیم میں بڑے نام نہیں ہیں لیکن ماضی میں پاکستان کے پاس نام بھی بڑے تھے ،اس وقت ان پاکستانی کھلاڑیوں کا دبدبا بھی تھا جبکہ ہماری ٹیم ابھی بن ہی رہی تھی،اسی دور میں جو انڈین ٹیم میں تبدیلی آئی اس کا پھل آج مل رہا ہے ۔
مزید خبریں :”میں اپنی سوتیلی بیٹی کو ۔۔۔“جمائما خان نے ٹیرین وائٹ کی تصویر جاری کر کے ساتھ ہی ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان کے بھی دنگ رہ جائیں گے
ویڈ یو دیکھئے

مزید :

کھیل -