وزیر اعظم نوازشریف کا پاک بھارت میچ کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا حکم

وزیر اعظم نوازشریف کا پاک بھارت میچ کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا حکم
وزیر اعظم نوازشریف کا پاک بھارت میچ کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا حکم

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل تک قومی ٹیم کی رسائی کی خوشخبری کے بعد قوم کیلئے ایک اور اچھی خبر آگئی ، وزیر اعظم پاکستان نوازشریف نے فائنل میچ کے دوران ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا حکم دیدیا ۔

سماءٹی وی کے مطابق وزیر اعظم نوازشریف نے اتوار کے روزچیمپئنز ٹرافی کے پاک بھارت فائنل میچ میں متعلقہ اداروں کو متواتر بجلی فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔ وزیر اعظم کی جانب سے متعلقہ حکام کو کہا گیا ہے کہ پاک بھارت فائنل میچ کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ شائقین کرکٹ میچ کا لمحہ با لمحہ نظارہ کر سکیں اور لطف اندوز ہو سکیں۔

وزیر اعظم نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ فائنل میچ کے دوران بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے پیشگی اقدامات کیے جائیں ۔

مزید : کھیل