اگلے ہفتے عمرہ کیلئے جانا ہے، رواں ہفتہ ہی جے آئی ٹی میں طلب کر لیا جائے: کیپٹن صفدر

اگلے ہفتے عمرہ کیلئے جانا ہے، رواں ہفتہ ہی جے آئی ٹی میں طلب کر لیا جائے: ...
اگلے ہفتے عمرہ کیلئے جانا ہے، رواں ہفتہ ہی جے آئی ٹی میں طلب کر لیا جائے: کیپٹن صفدر

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد نواز شریف کے داماد رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر نے جے آئی ٹی کو ایک درخواست دی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ انہیں رواں ہفتے کے دوران ہی جے آئی ٹی میں پیشی کا موقع فراہم کیا جائے کیونکہ اگلے ہفتے انہوں نے عمرہ کی ادائیگی کے سلسلہ میں حجاز مقدس جانے کا پروگرام بنا رکھا ہے۔ انہوں نے اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ انہیں 24جون کی بجائے رواں ہفتے (جمعہ‘ ہفتہ ‘ اتوار) کو طلب کر لیا جائے تاکہ جے آئی ٹی کا تفتیشی عمل تاخیر کا شکار نہ ہو۔

مزید : اسلام آباد