کنگڈم ہولڈنگ کمپنی اور ڈیملر اے جی کی کریم میں سرمایہ کاری،امریکی فنڈنگ 560 ملین ڈالر ہوگئی

کنگڈم ہولڈنگ کمپنی اور ڈیملر اے جی کی کریم میں سرمایہ کاری،امریکی فنڈنگ 560 ...
کنگڈم ہولڈنگ کمپنی اور ڈیملر اے جی کی کریم میں سرمایہ کاری،امریکی فنڈنگ 560 ملین ڈالر ہوگئی

  

دبئی سٹی (ویب ڈیسک)مشرق وسطیٰ اور  شمالی افریقہ  کی مشہور، سواری فراہم کرنے والی سروس ،  کریم نے آج اپنے  نامور سرمایہ کاروں ، کنگڈم ہولڈنگ کمپنی  (KHC) ، ایک سعودی سرمایاکار کمپنی اور ڈیملر اے جی، ملٹی نیشنل آٹو موٹِو صنعت کار سے اپنے  سیریز E کے فنڈنگ راؤنڈ کی دوسری بندش کاا اعلان کردیا۔ان کے علاوہ عالمی انٹرنیٹ سرمایہ کار  ڈی سی ایم وینچرز اور Coatue  مینیجمنٹ  ایل ایل سی نے بھی اس راؤنڈ میں حصہ لیا۔ اور  KHC  کے ایک نمائندے نے کریم کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شمولیت اختیار کر لی۔  یہ حالیہ فنڈنگ گزشتہ  350 ملین امریکی ڈالر کا ہی حصہ ہے جو کہ دسمبر 2016 میں اکٹھی کی گئی تھی۔  اس فنڈنگ سے کریم کو اپنے بل بوتے پر مزید بڑھنے اور بہتر معاشی وسائل کے حامل نئے سرمایہ کاروں اور بہترین بین الاقوامی ماہرین کو اپنی کامیابی میں شامل کرنے کا موقع ملے گا۔

کریم کے سی ای او مبشر شیخا نے کہا، "KHC  اور ڈیملر اے جی ہمارے ادارے کے لیے اہم ثابت ہوں گے اب جب کہ ہم  خطے کے  شہری نقل و حمل کو بہتر بنانے کے  لیے نئے راستوں پر  بڑے قدم لینے کا ارادہ کر رہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا،"  اس خطے میں مزید وسعت کے مواقع بہت زیادہ ہیں ، مشرق وسطیٰ کی مارکیٹس میں اپنی موجودگی کو صرف گہرا اور وسیع ہی نہیں کرنا بلکہ اپنی کمیونیٹیز میں جدید طریقوں کو اپنا کر سہوات فراہم بھی کرنا ہے۔  KHC اور ڈیملر اے جی کے ساتھ کام کرنے سے نہ صرف مالی معاونت ملے بلکی عالمی ٹیکنالوجی کے نئے راستوں کو اپنانے کا دیر پا راستہ بھی ملے گا۔ اور ہم ان دونوں کو مشرقِ وسطیٰ میں  لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے اس سفر میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ "

STC کے بعد KHC  ٹیکنالوجی کے میدان میں سرمایہ کاری کر نے  والی دوسری بڑی سعودی کمپنی بن جائے گی۔ STC  مشرق وسطیٰ کی سب سے بڑی ٹیلی کام آپریٹر کمپنی ہے جس نے 2013 میں سب سے پہلے MENA کے خطے میں موبلٹی  پلیٹ فارم کے فروغ کے عزم کے ساتھ کریم میں سرمایہ کاری کی تھی۔ اس فنڈنگ راؤنڈ سے کریم کی سروس کو خطے بھر میں مزید پروموشن ملے گی، سرمایہ کاروں کی فہرست میں اضافہ ہوگا، جو کہ اب خطے میں سب سے مضبوط تصور کی جارہی ہے ۔  اور ٹیکنالوجی  میں ہونے والی جدتوں میں تیزی کا سبب بھی بنے گا جس میں مستقبل میں ڈرائیور کے بغیر چلنے والے Pods کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

کلاس اینٹنمن ، سی ای او، ڈیملر فنانشل سروسز  اے جی، نے کہا، " کریم کے ساتھ سرمایہ کاری کر کے، ہم دنیا کا سب سے بڑا موبلٹی فراہم کرنے والا ادارہ  بننے کا قدم اٹھا رہے ہیں۔  کریم نے بہت تیزی سے  MENA کے خطے میںسواری فراہم کرنے والی سروسز کے لیڈر کی حیثیت اختیار کر لی ہے۔ جس سے نئے طریقوں اور صارفین میں اضافہ ہوا ہے۔  اور یہ سروس لوگوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کے لیے نئے نئے طریقے پیش کر رہی ہے۔"

 کریم  کے بارے میں :

کریم، خطے کی معروف،  سواری فراہم کرنے والی سروس ہے جو کہ موبائل ایپلی کیشن ، ویب اور  کال سینٹر  کے  ذریعے  قابلِ بھروسہ، محفوظ اور باکفایت  نقل و حمل  فراہم کرتی ہے۔  کریم  خطے کی معیشت کے اشتراک  میں سب سے آگے ہے-جس  کا عزم ہے کہ لوگوں کی زندگی کو آسان بنایا جائے اور لاکھوں افراد کو روزگار فراہم کیا جائے۔  جولائی 2012 سے قائم شدہ، کریم، شمالی افریقہ، ترکی اور پاکستان سمیت مشرقِ وسطیٰ میں  11 ممالک کے 50 سے زائد شہروں میں چلتی ہے۔ 

مزید معلومات کے لیے،  وزٹ کریں

www.careem.com           

 

کنگڈم ہولڈنگ کمپنی کے بارے میں:

KHC  جو کہ  تداول ( سعودی اسٹاک ایکسچینج) کی ایک پبلک اندراج کی کمپنی ہے، اپنے اعلیٰ معیار   اور مقامی  کاموں میں دلچسپی  کی وجہ سے بین الاقوامی شہرت کی حامل ہے۔  ریاض، سعودی عرب میں واقع یہ کمپنی  اپنے مالک اور چیئر مین  شہزادہ الولید بن طلال کی زیر ِنگرانی کام کر رہی ہے۔  1980 میں قائم  ہونے والی اور 2007 سے تجارت کا آغاز کرنے والی یہ کمپنی، تین دہائیوں سے  سرمایہ کاری کی دنیا میں  گراں قدر کامیابی حاصل کر رہی ہے اور مقامی سرمایہ کاری میں  اعلیٰ  کارکردگی  اور اپنے عالمی سطح کے طاقت ور برانڈز کے متنوع پورٹ فولیوز کی سبب کافی شہرت رکھتی ہے۔

یہ  کمپنی امریکہ میں موجود بہترین  غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ اور صرف امریکا ہی نہیں  KHC  کی سرمایہ کارانہ حکمت عملی بین الاقوامی مارکیٹ    موبلٹی کے حل،  ڈیجٹل ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا ( لِفٹ، جے ڈی ڈاٹ کام، ٹوئیٹر)، میڈیا اور انٹرٹینمنٹ (نیوز کارپ، 21 سنچری فاکس، یورو ڈزنی ایس سی اے، ٹائم وارنر) اور معیشت (سٹی گروپ) جیسے شعبہ جات میں پھیلی ہوئی ہے۔ KHC لکژری ہوٹلوں اور ہاسپٹالٹی مینیجمنٹ کے میدان میں بھی عالمی لیڈر کی حیثیت رکھتی ہے اور  پیرس میں موجود جارج V، پلازہ ہوٹل، نیویارک اور لندن سیوائے ہوٹل جیسی پراپرٹیز  میں دلچسپی یا ملکیت رکھتی ہے۔ KHC کے بین الاقوامی ہوٹل برانڈز میں فور سیزنز، فئیر مونٹ ریفلز، موون پِک، سوئیسوٹل اور ایکر شامل ہیں۔ سعودی عرب میں KHC کی رئیل اسٹیٹ دلچسپی میں ریاض میں واقع  مشہور ِ زمانہ کنگ ڈم ٹاور، اور جدہ ٹاور شامل ہیں ( جس کی  تعمیر کے بعد یہ دنیا کا سب سے اونچا ٹاور کہلائے گا۔ جس کی اونچائی 1000 میٹر سے بھی زیادہ ہوگی) ۔KHC کی سرمایہ کاری پیٹرو کیمیکلز (تسنی)،  تعلیم ( کنگ ڈم اسکولز)  اور ایوی ایشن ( NAS Saudi Arabia) جیسے شعبہ جات میں بھی ہے۔

ڈیملر اے جی کے بارے مٰیں :

ڈیملر اے جی دنیا کی سب سے کامیاب آٹوموٹِو کمپنیوں میں سے ہے۔ اپنے ڈویژنز  مرسڈیز بینز کار، ڈیملر ٹرک، ڈیملر بس، ڈیملر فنانشل سروسز کے ساتھ ڈٰیملر گرو پ پریمئیم گاڑیوں کا سب سے بڑا صنعت کار ہے۔ اور دنیا کا سب سے بڑا کمرشل وہیکلز  کی پیداوار کا ادارہ ہے۔ ڈیملر فنانشل سروسز  فنانس، لیز، فلیِٹ مینیجمنٹ، انشورنس، فنانشل انویسٹمنٹ، کریڈٹ کارڈز اور جدید موبلٹی سروسز مہیا کرتی ہیں۔

کمپنی کے بانی گاٹلیِب ڈیملر اور کارل بینز نے 1886 میں آٹو موبائل کی ایجاد سے ایک تاریخ رقم کر دی تھی۔ آٹوموٹِو انجینیئرنگ کے موجد کی حیثیت سے ، یہ ڈیملر کا عزم ہے اور ارادہ ہے کہ موبلٹی کے مستقبل کو محفوظ بنایا جائے۔ گروپ کی توجہ جدید اور گرین ٹٰیکنالوجی  کے ساتھ ساتھ محٖوظ اور اعلیٰ معیار کی آٹو موبائلز تیار کرنا ہے جو کہ اچھی بھی لگیں اور پسند بھی آئیں۔  ڈیملر کی سرمایہ کاری ہائبرڈ  گاڑیوں میں استعمال ہونے والے  اعلی ٹیکنالوجی کے مالک  کمبسشن انجنز  زسے لے کر بیٹری یا فیول سیل سے چلنے والے الیکٹرک پاور انجز  میں کرتے ہیں ۔ اور یہ تو صرف ایک مثال ہی کہ کس طرح ڈیملر گروپ  معاشرے اور ماحول  کے حوالے سے آنے والے چیلنجز   کا سامنا  پوری ہمت اور  ذمہ داری کے ساتھ کرتے ہیں۔

ڈیملر اپنی گاڑیاں اور سروسز دنیا کی تقریباً تمام ممالک میں فراہم کرتے ہیں۔  اور یورپ، شمالی و جنوبی امریکا، ایشیاء اور  افریقہ میں ان کی پروڈکشن سہولیات موجود ہیں ۔ اس کے موجودہ برانڈ پورٹ فولیو میں، دنیا کا سب سے قیمتی پریمئیم آٹوموٹِو برانڈ : مرسڈیز بینز (حوالہ: Inter-brand Study: The Anatomy of Growth – 10/05/16) کے ساتھ ساتھ مرسڈیز اے ایم جی، مرسڈیز مے بیک اور مرسڈیز می ، دی برانڈز اسمارٹ، ای کیو، فرائٹ لائنر، ویسٹرن اسٹار، بھارت بینز، ایف یو ایس او، سیترا اینڈ تھامس بلٹ بسز اور ڈیملر  فنانشل سروسز کے برنڈز: مرسڈیز بینز بینک، مرسڈیز بینز فنانشل سروسز، ڈیملر ٹرک فنانشل موُول، کار ٹو گو اور مائی ٹیکسی شامل ہیں۔ یہ کمپنی  فرینک فرٹ اور سٹٹگارٹ کی اسٹاک ایکسچینج  کی فہرست میں شامل ہے  ( اسٹاک ایکسچینج کا نشان DAI) ۔ 2016 میں گروپ نے تقریباً 3 لاکھ گاڑیاں فروخت کیں اور  2 لاکھ 82 ہزار افراد کو ملازمت فراہم کی ۔ کل آمدنی  153.3  عرب   یورو  تھی اور 12.9عرب یورو EBIT جمع ہوئے۔

 

میڈیا روابط:

کریم

نام:دانا حریمی

ای میل: pr@careem.com

فون:

506532607 971+

 

مزید : عرب دنیا