مقبوضہ کشمیر ‘ بھارتی فوج کی پرامن احتجاجی مظاہرین پر فائرنگ‘ ایک نوجوان شدید زخمی

مقبوضہ کشمیر ‘ بھارتی فوج کی پرامن احتجاجی مظاہرین پر فائرنگ‘ ایک نوجوان ...
مقبوضہ کشمیر ‘ بھارتی فوج کی پرامن احتجاجی مظاہرین پر فائرنگ‘ ایک نوجوان شدید زخمی

  

سرینگر (آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں پرامن مظاہرین پر بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا ۔ شو پیاں میں بھارتی فوج کی گھر گھر تلاشی اور سرچ آپریشن کے دوران فرضی جھڑپوں میں ہلاکتوں ‘ بیگناہ نوجوانوں کی گرفتاریوں اور انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کے خلاف درجنوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔اس موقع پر مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے بھارتی فوجیوں نے لاٹھی چارج اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا ۔ زخمی ہونے والے نوجوان کو صورہ انسٹیٹیوٹ میڈیکل سائنسسز سرینگر میں داخل کر دیا گیا ۔

مزید : بین الاقوامی